سوشیل میڈیا

اڈانی گروپ نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی ملکیت حاصل کی

اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات کے مطابق، آئی اے این ایس کا مجاز شیئر کیپٹل 2 کروڑ روپے اور ادا شدہ شیئر کیپٹل 10 لاکھ روپے ہے۔ آئی اے این ایس کا سالانہ کاروبار تقریباً 11.86 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

نئی دہلی: ارب پتی کاروباری گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی گروپ کی میڈیا کمپنی اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کا آپریشن چلانے والی میڈیا کمپنی آئی اے این ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ اس گروپ نے رواں سال کے شروع میں ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی کو حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی
گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے انضمام اور حصول کے قوانین کے تحت اڈانی گروپ کی جانب سے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ نے آئی اے این ایس میں 50.50 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان حصص کی خریداری کے معاہدے پر 15 دسمبر کو دستخط کیے گئے تھے اور آئی اے این ایس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسی تاریخ کو اپنی میٹنگ میں اس کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے تحت اڈانی گروپ کو حصص کی منتقلی کی تجویز کو منظوری دی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات کے مطابق، آئی اے این ایس کا مجاز شیئر کیپٹل 2 کروڑ روپے اور ادا شدہ شیئر کیپٹل 10 لاکھ روپے ہے۔ آئی اے این ایس کا سالانہ کاروبار تقریباً 11.86 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آئی اے این ایس کی اس ڈیل کی قیمت کتنی ہے۔

واضح رہے کہ بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، پاور ٹرانسمیشن اور جنریشن، سیمنٹ، خوراک کی مصنوعات اور توانائی کے شعبوں میں بڑی کمپنی اڈانی گروپ نے گزشتہ مالی سال کے آخر میں ٹیلی ویژن چینل کمپنی این ڈی ٹی وی کو حاصل کیا تھا۔