سوشیل میڈیا

آگرہ: بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پھر جو ہوا۔۔۔ (ویڈیو دیکھئے)

شوہر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھا۔ پھر اس کی بیوی وہاں پہنچ گئی۔ بیوی نے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی زبردست کلاس لے لی اور اس کے بعد  دونوں کو مارنا شروع کردیا۔

آگرہ: آگرہ کے ایک ہوٹل میں میاں بیوی کا ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں بیوی نے شوہر کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

شوہر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھا۔ پھر اس کی بیوی وہاں پہنچ گئی۔ بیوی نے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی زبردست کلاس لے لی اور اس کے بعد  دونوں کو مارنا شروع کردیا۔

ہوٹل کے اندر ہوئے اس ہنگامے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ہائی وولٹیج ڈرامہ ہری پروت علاقے کے ایک ہوٹل میں ہوا۔ یہاں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہوٹل آیا ہوا تھا۔ بیوی کو اس بات کا پتہ چل گیا جس کے بعد بیوی اپنے بھائی کے ہمراہ ہوٹل پہنچ گئی اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بیوی نے اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کو چپل سے مارا پیٹا۔ ہوٹل میں کئی گھنٹے تک یہ ڈرامہ اسی طرح جاری رہا۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ شوہر نرسنگ ہوم میں کام کرتا ہے۔ ان کی ایک 16 سالہ بیٹی بھی ہے۔

بیوی ہمیشہ شوہر کی حرکات سے پریشان رہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ماموں کے گھر میں مقیم ہے لیکن اپنے شوہر پر مسلسل نظر رکھتی تھی۔ اس دوران اسے اپنے شوہر کے ہوٹل میں ہونے کی اطلاع ملی۔

وائرل ویڈیو میں بیوی اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کو چپلوں سے مارتی نظر آرہی ہے۔ شوہر معافی مانگتا رہا لیکن بیوی اسے مسلسل مارتی رہی۔

بیوی نے محبوبہ کے شوہر کو بھی بلایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔