انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

امبانی خاندان کی شادی تقریب سے زیادہ ’سرکس‘ بن گئی:عالیہ کیشپ

عالیہ کیشپ جو خود ایک یوٹیوبر بھی ہیں، نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تشہیر کیلئے دنیا بھر سے متاثر کن شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، یہ تقریب شادی سے زیادہ سرکس بن گئی۔

مہاراشٹرا: ہندوستانی فلموں کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے امبانی خاندان کی شادی کے حوالے سے ایک متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ ہندوستان کی ہر مشہور شخصیت اس وقت ارب پتی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بے تاب نظر آتی ہے، خواہ ان کے پاس دعوت ہو یا نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
اننت امبانی کی پری ویڈنگ، شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کاپرفارمنس (ویڈیو)
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود ایک شخصیت ایسی بھی ہے جس نے بہت ہی شائستہ الفاظ میں ’’ نہیں شکریہ‘‘ کہہ کر دعوت میں شریک ہونے سے معذرت خواہی کرلی۔

عالیہ کیشپ جو خود ایک یوٹیوبر بھی ہیں، نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تشہیر کیلئے دنیا بھر سے متاثر کن شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، یہ تقریب شادی سے زیادہ سرکس بن گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر عالیہ کشیپ نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملی تھی لیکن انہوں نے اس میں جانے سے انکار کردیا۔

عالیہ نے کہا کہ وہ خود کو بیچنا نہیں چاہتیں اسی لئے انہوں نے اس شادی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا، وہ شادی کی تقریبات کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں اور یہ ایک شادی سے زیادہ ’سرکس‘ بن گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانی خاندان انفلوئنسرز کو شادی کی تشہیر کیلئے خرید رہا ہے اور انہیں ان تقریبات سے زیادہ عزیز اپنی عزت ہے۔

a3w
a3w