بھارت

تمل ناڈو: راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم سنتھن کی موت

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے سات مجرموں میں سے ایک سنتھن کی بدھ کی صبح یہاں موت ہو گئی۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کے شہری سنتھن (54) کا آج صبح 750 بجے جگر کی خرابی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت ہوگئی۔

چنئی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے سات مجرموں میں سے ایک سنتھن کی بدھ کی صبح یہاں موت ہو گئی۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کے شہری سنتھن (54) کا آج صبح 750 بجے جگر کی خرابی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے

سنتھن نے اس معاملے میں 30 سال سے زیادہ کی قید کی سزا کاٹی تھی اور اسے بہتر علاج کے لیے گزشتہ ماہ ترچی اسپتال سے یہاں راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل اسپتال (آر جی جی جی ایچ) میں داخل کرایا گیا تھا۔

تاہم ڈاکٹروں کی پوری کوششوں کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا اور آج صبح اس کی موت ہوگئی۔

سنتھن تریچی کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم تھااور اپنی والدہ سے ملنے سری لنکا جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا اور وہاں کی حکومت نے اسےسفر کے لیے منظوری بھی دے دی تھی۔