جرائم و حادثات

اے پی:سڑک پر نوجوانوں کا حملہ،خاتون شدید زخمی

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ایک شادی شدہ خاتون پر قاتلانہ حملہ کیاگیاجس میں وہ زخمی ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ایک شادی شدہ خاتون پر قاتلانہ حملہ کیاگیاجس میں وہ زخمی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

ضلع کی ایل آئی سی کالونی میں مدھوکماری نامی اس خاتون پر چاقووں سے چارنوجوانوں نے حملہ کردیا۔

اس کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں خاتون کی شکایت پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

خاتون نے کہاکہ اسکول کے قریب چار نوجوانوں نے اس پر بے رحمی سے حملہ کردیا۔اس نے کہاکہ اس کے شوہرکے ساتھ اس کے جھگڑے ہواکرتے تھے تاہم گذشتہ ہفتہ یہ جھگڑے ختم ہوگئے۔

وہ کہیں کام سے جارہی تھی کہ راستہ میں اس کو روک کر یہ حملہ کیاگیا۔