جرائم و حادثات

سانبہ: باپ نے اہل خانہ پر حملہ کیا، بیٹا ہلاک، اہلیہ اور بیٹی زخمی

جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے پہاڑی علاقے ڈھاکی میں باپ نے گہری نیند میں سوئے اہل خانہ پر تیز دھا روالے ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کے بیٹے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے پہاڑی علاقے ڈھاکی میں باپ نے گہری نیند میں سوئے اہل خانہ پر تیز دھا روالے ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کے بیٹے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ اہلیہ اور بیٹی شدید طورپر زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ

پولیس نے والد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی۔

اطلاعات کے مطابق سانبہ کے پہاڑی علاقے سمجھ کے ڈھاکی گاوں میں بدھوار صبح چھ بجے کے قریب والد نے گہری نیند میں سوئے اہل خانہ پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُس کی اہلیہ ، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں خبر پھیلتے ہی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے 21سالہ نوجوان کو مردہ قرار دیا جبکہ اُس کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے والد کو ایک کمرے میں بند کرکے پولیس کو جانکاری فراہم کی چنانچہ ڈی ایس پی سانبہ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور والد جس کی شناخت کلویر سنگھ کے بطور ہوئی کو حراست میں لے کر اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر کار والد نے اپنے ہی پریوار پر کیوں حملہ کیا ۔

ذریعہ
یو این آ ئی