سیاستمضامین

اردو کتاب میلہ‘اسلامیہ کالج وانم باڑی کے ثقافتی پروگرامس میںطلبہ جامعہ دارالسلام عمرآبا دکی کامیابیسائنس نمائش، تقریری وبیت بازی مقابلہ ،تمثیلی مشاعرہ

شیخ اسماعیل افضل؍ محمد سیفی عمری کی اطلاع کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی ‘ وانم باڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے اسلامیہ کالج وانم باڑی میں 3 تا11جنوری 25ویں اردو کتاب میلے کا انعقاد عمل لایا گیا تھا جس میں تقریباً45لاکھ روپئے کی کتابیں فروخت ہوئیں ،اس میلے کو کامیاب بنانے کیلئے پورے تمل ناڈو سے اسکولس،کالجس اور دینی مدارس کے طلبہ کے درمیان مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام اور مقابلے جات منعقد ہوئے جس میں جنوبی ہند کی معروف دینی درس گاہ جامعہ دارالسلام عمرآباد کے طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ،سائنسی نمائش جس میں پہلی مرتبہ جامعہ کے طلبہ نے مختلف پراجکٹس کو تیار کرکے عوام کے سامنے پیش کیا جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور مزید ترقی کے لیے دعاؤں سے نوازا اور اسی طرح تقریری مقابلہ میں محمد دانش امام (اندوری) کو پہلا انعام سند اور پانچ ہزار روپئے ‘ عزیر احمد (بنگلوری)کو پہلا اعزازی انعام سند اور ایک ہزار روپئے عطا کئے گئے، ۔بیت بازی کا مقابلہ بے حد دلچسپ تھا جو اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ تھا جس میں پہلے طلبہ جامعہ کے درمیان گروپ کی شکل میں شعری مقابلہ ہوا اس کے بعد انفرادی مقابلہ جس میں پہلے دو طلبہ نے شعر کہا اور ہر شعرکے بعد شاعر کا نام ذکر کیا اس کے بعد دوطلبہ میں ایک طالب علم نے صرف الطاف حسین حالیؔ اور دوسرے نے عامرؔ عثمانی کے اشعار سے ہی مقابلہ کیا اور آخر میںعلامہ اقبال کی مشہور ومعروف شکوہ وجواب شکوہ کو طلبہ نے منفرد انداز میں پیش کیا ۔جس میں حافظ ابوبکر (ورنگل) کو انعام اول سے نوازا گیا جس میں سند اور پانچ ہزار روپئے ،اور آخر میں تمثیلی مشاعرہ کا انعقاد عمل لایا گیا جس کی صدرات ایم ۔پی انور فرید (سابق استاذ اسلامیہ ہائس ہائزاسکول،وانم باڑی) نے کی، مہمان خصوصی میں مولانا حافظ عبد العظیم عمری مدنی (نائب ناظم جامعہ دارالسلام عمرآباد ) اور مہمان اعزازی میں ایچ عبد الباسط سابق یم ایل اے رہے ۔مختلف پروگرامس میں استاذ جامعہ مولانا حافظ محمد ابراہیم عمری ،مولانا ڈاکٹر منیر الدین عمری ،مولانا محمد الیاس عمری کدری اور مولانا محمد رفیع کلوری عمری (مدیر ماہنامہ راہ اعتدال،عمرآباد) کی شال پوشی ہوتی رہی ،جامعہ دارالسلام عمرآباد کے طلبہ کی ٹیم نے برصغیر کے شہرت یافتہ شعراء کرام جون ایلیاء کو محمد نوشاد عالم ،منظر پھوپالی کو عزیر احمد، غوث خواہ مخواہ کو مسرور ایان،اے ایم تراز کو عبد الرحیم سندگی ،ابرار کاشف کو عبد المحصی، راہی بستوی کو محمد مزمل،تہذیب حافی کو فیضان شیخ، دل خیرآبادی کو محمد سیف اللہ سراج، وسیم جھنجھناوی کو آفتاب عالم ،چچا پالموری کو مجتبیٰ حسین ،نور آفاق وانم باڑی کو عبدالرحیم ہرپن ہلی ،عزیز بلگامی کو مسرور پاشاہ اور الطاف ضیاء کو سیدعبد اللہ نے انہیں کے انداز،لباس اور روپ میں پیش کیا ،سامعین نے شعراء کرام کے کلام کو حقیقی شاعروں کی طرح محسوس کیا اور تمام کو داد وتحسین سے نوازا ۔مشاعرہ کی نظامت عبدالرشید (برنام بٹ) اور ناصر سعد(بنگلوری) نے کی ۔ طلبہ کی مشق کرانے میں اہم کردار نائب ناظم جامعہ مولانا حافظ محمد ابراہیم عمری ،مولانا محمد الیاس کدری عمری (ناظر لائبریری جامعہ دارالسلام عمرآباد)کا رہا ۔پروگرام میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عقیل احمد اور اُن کی ٹیم ،وانم باڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران پٹیل محمد یوسف ،اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعید الدین ،اسلامیہ ہائر سکنڈری اسکول کے استاذ اردو منشی سید رضوان عمری ،ارشاد خان عمری اور اساتذہ جامعہ دارالسلام عمرآباد کے علاوہ سامعین مردوخواتین اور بیرونی شہر کے مہمان شریک رہے۔اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی اور وانم باڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی اور جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام کی مختلف شاخوں کے ذمہ داران نے طلبہ اور اساتذہ جامعہ کو دلی مبارک باد پیش کی اور مزید ترقی اور کامیابی کے لیے دعائیں کی۔
۰۰۰٭٭٭۰۰۰