تلنگانہ

وزیراعظم  نے محبوب نگر میں 13500کروڑرکے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے کہا کہ ناری شکتی وندن ابھیان کی پارلیمنٹ میں منظوری سے نوراتری سے پہلے شکتی پوجا کے جذبہ کااظہارہوا ہے۔انہوں نے آج مختلف پراجکٹس کے سنگ بنیاد اورافتتاح پر مسرت کااظہار کیا۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں 13500کروڑروپئے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کاموں کو قوم کے نام کیا ان ترقیاتی کاموں میں سڑک، ریل، پٹرولیم،قدرتی گیس اور اعلی تعلیم کے اہم شعبہ جات کے ترقیاتی پراجکٹس شامل ہیں انہوں نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین خدمات کو بھی جھنڈی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ناری شکتی وندن ابھیان کی پارلیمنٹ میں منظوری سے نوراتری سے پہلے شکتی پوجا کے جذبہ کااظہارہوا ہے۔انہوں نے آج مختلف پراجکٹس کے سنگ بنیاد اورافتتاح پر مسرت کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج کئی روڈ کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھاگیا ہے جس سے یہ علاقہ تبدیل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ناگپور۔وجئے واڑہ معاشی راہداری سے تلنگانہ،اے پی اور مہاراشٹرتک ٹرانسپورٹیشن میں سہولت ہوسکے گی۔

اس سے ان ریاستوں میں تجارت، سیاحت اور انڈسٹری میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اہم معاشی ہبس کی نشاندہی راہداری میں کی گئی ہے جن میں 8خصوصی معاشی زونس، 5میگافوڈمارٹس، 4فشنگ سی فوڈ کلسٹرس، 3فارما،میڈیکل کلسٹرس، ایک ٹکسٹائل کلسٹر بھی شامل ہیں۔

ان سے ہنمکنڈہ، محبوب آباد، ورنگل اور کھمم اضلاع کے نوجوانوں کے لئے کئی مواقع کھل جائیں گے۔انہوں نے بندرگاہوں تک اشیا کی منتقلی کیلئے تلنگانہ جیسی ریاست کے لئے روڈ کنکٹیویٹی کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے کئی معاشی راہداریوں کا گذر تلنگانہ سے ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ مشرقی اور جنوبی ساحل سے ریاست کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گا۔حیدرآباد۔وشاکھاپٹنم راہداری کے سوریہ پیٹ۔کھمم سکشن بھی اس خصوص میں مدد ملے گی۔اس سے مشرقی ساحل تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔جل کیر اورکرشنا سکشن کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر بھی ریاست کے عوام کے لئے اہم ہے۔

توانائی اور توانائی کی سلامتی کے شعبہ میں دنیابھر میں ہوئی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے نہ صرف صنعتوں کے لئے بلکہ گھریلو مقاصد کیلئے بھی توانائی کا انتظام کیا ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں ایل پی جی گیس سلنڈرس کی تعداد 14کروڑتھی جو سال 2023میں بڑھ کر 32کروڑتک جاپہنچی۔انہوں نے حال ہی میں گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کمی کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہاسن۔چرلہ پلی ایل پی جی پائپ لائن پراجکٹ کا اس علاقہ کے عوام کے لئے توانانی کی سلامتی کی فراہمی میں اہم رول ہے۔