مشرق وسطیٰ

مکہ مکرمہ میں بڑے پیمانے پر سونے کے ذخائر کا انکشاف

قیمتی دھاتوں سے متعلق سعودی کمپنی ’معادن‘ نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ماہرین کی جانب سے مکہ ریجن کے 100 کلو میٹر کے علاقے میں قیمتی دھات سونے کی بڑی مقدار موجود ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں بڑے پیمانے پر سونے کے ذخائر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، قیمتی دھاتوں کے ادارے ’معادن‘ کے مطابق بڑے پیمانے پر سونے کی موجودگی کے امکانات پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قیمتی دھاتوں سے متعلق سعودی کمپنی ’معادن‘ نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ماہرین کی جانب سے مکہ ریجن کے 100 کلو میٹر کے علاقے میں قیمتی دھات سونے کی بڑی مقدار موجود ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

جیالوجیکل سروے ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں 100 کلو میٹر کے رقبے میں سونے کی بڑی مقدار کا سراغ ملا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماہرین اس حوالے سے سرگرم ہوگئے ہیں تاکہ اس حوالے سے یہ معلوم ہوسکے کہ کہاں کہاں سونے کے ذخائر موجود ہیں۔

سعودی کمپنی ’معادن‘ کے مطابق گزشتہ برس 2022 میں معادن کی جانب سے قیمتی دھاتوں کی تلاش کا منصوبہ سامنے آیا تھا۔ منصوبے کا مقصد مملکت کے مختلف علاقوں میں سونا اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تلاش کے لیے ماہرین کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کے ذمہ مختلف میدانی اور پہاڑی علاقوں کا سروے کر کے یہ معلوم کرنا ہے کہ کن علاقوں میں قیمتی دھاتیں پائی جاتی ہیں۔