حکومت کیوں نوٹری دستاویزات پر مبنی جائیدادوں کو باقاعدہ بنانا چاہتی ہے؟

یہ اقدام اس لئے کیا جارہا ہے کہ تمام ممبرانِ اسمبلی نے عوام کو اس ضمن میں راحت پہنچانے کے لئے حکومت سے نمائندگی کی ہے کہ ان نوٹری اساس کی جائیدادوں ۔ پلاٹس کو باقاعدہ بنادیں۔

نوٹری دستاویزی اساس پر خریدی ہوئی جائیدادیں بالکل قانونی اور باقاعدہ ہیں اور رجسٹریشن ایکٹ جو ان امور کی نگرانی کرتا ہے‘ اس ضمن میں بالکل خاموش ہے تو پھر حکومتِ تلنگانہ کس قانونی اساس پر اس بات کا اعلان کرسکتی ہے کہ زائد از تیرہ لاکھ جائیدادیں نوٹری اساس پر ہیں لہٰذا وہ غیر قانونی ہیں اور ہم کمالِ مہربانی سے ان جائیدادوں کو باقاعدگی کا جامہ پہنانا چاہتے ہیں اور اس جامہ کی قیمت لاکھوں روپیہ ہے۔

اور یہ اقدام اس لئے کیا جارہا ہے کہ تمام ممبرانِ اسمبلی نے عوام کو اس ضمن میں راحت پہنچانے کے لئے حکومت سے نمائندگی کی ہے کہ ان نوٹری اساس کی جائیدادوں ۔ پلاٹس کو باقاعدہ بنادیں۔

ان جائیدادوں کو باقاعدہ بنانے کی بات کی جارہی ہے جو پہلے سے ہی ازروئے متعلقہ قانون باقاعدگی کا جامہ پہنے ہوئی ہیں۔

کیا یہ عمل قانون اور عوام سے مذاق تو نہیں؟ کیا حکومت نے باشعور عوام کو اس قدر نادان سمجھ رکھا ہے کہ وہ ایسی ترغیبات کا بہ آسانی شکار ہوجائیں گے اور لاکھوں روپیہ گورنمنٹ کے خزانے میں داخل کرکے حکومت کی جانب سے عطا کردہ باقاعدگی کے حکم کا استقبال کریں گے؟

ہماری رائے میں حیدرآباد کے باشعور عوام اس فریب کا شکار نہ بنیں گے۔

معزز ممبرانِ اسمبلی نے اس بات کی بھی نمائندگی کی تھی کہ نوٹری اساس پر حاصل کی ہوئی جائیدادوں پر تعمیری اجازت نہیں مل رہی ہے اور ایسی کالونیوں میں بلدی سہولیات نہیں ہیں۔

کالونیوں میں بلدی سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے اور نوٹری پر حامل جائیدادیں ان سہولیات کی حقدار ہیں جن کے لئے انہیں پیسہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button