آندھراپردیش

وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

آندھراپردیش کے وزیر معدنیات و برقی پدی ریڈی رامچندر ریڈی اور ان کے فرزند‘ایم پی متھن ریڈی پیر کے روز اس وقت کرشماتی طورپربچ گئے جبکہ ان کے قافلے میں شامل ایک کارحادثہ کاشکار ہوگئی۔

امراوتی: آندھراپردیش کے وزیر معدنیات و برقی پدی ریڈی رامچندر ریڈی اور ان کے فرزند‘ایم پی متھن ریڈی پیر کے روز اس وقت کرشماتی طورپربچ گئے جبکہ ان کے قافلے میں شامل ایک کارحادثہ کاشکار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

یہ حادثہ‘ ضلع انامیامیں پیش آیا۔یہ افراد اپنے رشتہ دار سے ملنے کیلئے جارہے تھے کہ متھن ریڈی کی کار کو مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری گاڑی نے ٹکردے دی۔

اس ٹکر کے بعدایم پی کی کارالٹ گئی جس کی وجہ سے ان کے پرسنل سکریٹری کوشدید چوٹیں آئیں۔ حادثہ کے وقت متھن ریڈی اپنے والدکی کارمیں سفر کررہے تھے۔

یہ حادثہ‘رائے چوٹی منڈل میں چنامکاپلی کے قریب رنگ روڈ پر پیش آیا۔ زخمی کورائے چوٹی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

وزیر‘ایم پی اوردیگر کیساتھ اپنے رشتہ دار کے مکان میں سنکراتی تہوارتقریب میں شرکت کیلئے پنگانور سے ویرابیلی جارہے تھے کہ‘ یہ حادثہ پیش آیا۔