کرناٹک

بکری کے ساتھ بدفعلی کی فلمبندی، ایک شخص گرفتار

رام نگر ضلع کے چناپٹنہ شہر میں بکری کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت روحید احمد (آٹوڈرائیور) کی حیثیت سے کی گئی۔

بنگلورو: رام نگر ضلع کے چناپٹنہ شہر میں بکری کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت روحید احمد (آٹوڈرائیور) کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ایم پی میں ایک بکرے پر 2 افراد کا دعویٰ، معاملہ پولیس اسٹیشن سے رجوع

پولیس کے مطابق ملزم اندرا کاٹیج لے آؤٹ کا ساکن ہے۔ اسے ضمیر احمد نامی شخص نے بکری کو زیر تعمیر عمارت کے پیچھے لے جاتے دیکھا۔

شبہ ہونے پر ضمیر خان نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے بکری کے ساتھ بدفعلی کرتے اور اسے اذیت دیتے دیکھا۔

ضمیر خان نے اس کی حرکت موبائیل پر فلمبند کرلی اور ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت کی۔

شکایت کے بعد یہ خبر شہر میں پھیل گئی اور لوگوں میں برہمی پیدا ہوگئی۔ پورا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔