یوروپ

سویڈن میں قرآن سوزی کے بعد مسجد جلادینے کا واقعہ

اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آیا علاقے میں سیکیورٹی کیمرے موجود تھے۔

سویڈن کی پولیس مرکزی سویڈن کے علاقے ایسکیلستونا میں ایک مسجد کو جلانے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ممکنہ طور پر آتشزدگی کا امکان ہے۔

یہ آگ پیر کے روز لگی جس سے مسجد کو کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آیا علاقے میں سیکیورٹی کیمرے موجود تھے۔

پولیس نے تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی ہے اور فی الحال عینی شاہدین کو تلاش کر رہی ہے اور اپنی جاری تفتیش میں سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج کا جائزہ لینے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

مسجد کے ترجمان انس دانش نے اے ایف پی کو بتایا کہ مسجد تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، کچھ بھی نہیں بچا۔

انس دانش نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال تشدد کے واقعات میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے خاندان کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ تاہم انہوں نے آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے پہلے پولیس تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایسکیلستونا میں تقریباً 15,000 سے 20,000 مسلمان رہائش پذیر ہیں اور یہ مسجد مقامی مسلم باشندوں کے لئے بنیادی طور پر مذہبی اور کمیونٹی مرکز کا کام دیتی ہے۔