مشرق وسطیٰ

غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا۔

یروشلم: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا۔

اس دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں کو اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 116 فلسطینی شہید اور 750 افراد زخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا اقدام قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر منظم طریقے سے فلسطینیوں کو قحط کی جانب دھکیل رہا ہے جو کہ اس کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کش جنگ کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں غذا کا شدید بحران ہے اور غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔