حیدرآباد

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، ریاست کی 9 برسوں میں حیرت انگیز ترقی:تارک راما راو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
چند یوٹیوب چیانلس پر جھوٹ پھیلانے کا الزام، قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9سالوں میں ریاست نے حیرت انگیز ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستیں تلنگانہ میں نافذ اسکیمات کی نقل کررہی ہیں۔

وزیر موصوف نے ریاستی وزراء نرنجن ریڈی اور ٹی سرینواس یادو کے ساتھ حیدرآباد ایچ آئی سی سی میں فوڈ کنکلیو۔2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پانچ انقلاب آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ہندوستان میں چاول کے مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

تلنگانہ ہندوستان کی پولٹری کا دارالحکومت بن گیا ہے۔ حکومت باغبانی اور ڈیری کے شعبوں کو فروغ دے رہی ہے۔

ریاست میں ایک زرعی یونیورسٹی، ایک ہارٹیکلچر یونیورسٹی اور ایک ویٹرنری یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔

تلنگانہ حکومت پچھلے پانچ سالوں سے بڑے پیمانے پر فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو فروغ دے رہا ہے۔

ملک اور بیرون ملک کے صنعت کار اس شعبہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔تلنگانہ حکومت دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے کے لیے مساعی کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صنعتی پالیسی ٹی ایس آئی پاس کا مظاہرہ کافی بہتر ہے اور ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کسی سے براہ راست ملنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو آپ کو 15 دن کے اندر کمپنی قائم کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

اگر فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کیے جاتے ہیں تو حکام دیہی علاقوں سے ضروری خام مال فراہم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے گروپ دیہی علاقوں میں حیرت انگیز طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم کے تحت دیے گئے 10 لاکھ روپے سے چاردلت مل کر 40 لاکھ روپے سے فوڈ پروسیسنگ یونٹ قائم کر رہے ہیں۔

حکومت فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں چھوٹے، متوسط طبقے کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں شمالی اور جنوبی ہند کے لوگ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ ملک کی سب سے بڑی چاول اورکپاس کی پیداوار والی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجئے ڈائری بھی منافع کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ زراعت کے میدان میں ملک کے لئے رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کے شعبہ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو کاشت کے لیے 24 گھنٹے بجلی فراہم کرتی ہے۔

یہاں بڑے پیمانے پر فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ ریاست میں فش فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاست میں زراعت اور ڈیری کا شعبہ حیرت انگیز طور پر ترقی کر رہا ہے۔

حکومت پولٹری کے شعبہ کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی