دہلی

بدعنوانیوں سے نجات پانے آپ کے پاس 10 سال تھے، کیا ہوا؟: کپل سبل

سبل نے X پر اپنے پوسٹ میں کہا وزیر اعظم نے 15 اگست کو کہا کہ ہم کو بدعنوانی سے نجات حاصل کرنا ہے، لیکن آپ کے پاس تقریباً 10 سال تھے، پھر کیا ہوا؟ اچھے دن کہاں ہیں؟ کیا آپ بھول گئے؟

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یومِ آزادی تقریر میں کیے گئے ان کے ریمارکس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بدعنوانیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ان کے پاس تقریباً 10 سال تھے، لیکن کیا ہوا؟۔

متعلقہ خبریں
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید

 سبل نے X پر اپنے پوسٹ میں کہا وزیر اعظم نے 15 اگست کو کہا کہ ہم کو بدعنوانی سے نجات حاصل کرنا ہے، لیکن آپ کے پاس تقریباً 10 سال تھے، پھر کیا ہوا؟ اچھے دن کہاں ہیں؟ کیا آپ بھول گئے؟ افراطِ زر درآمد کیا جارہا ہے، ہماری سبزیاں نہیں۔

آئندہ پانچ سال سنہرا دور ہے، کس کے لیے؟ غریبوں، دلتوں، اقلیتوں یا پھر؟ کپل سبل نے جو یو پی اے 1 اور یوپی اے 2 کے دورِ حکومت میں مرکزی وزیر تھے، گزشتہ سال مئی میں انھوں نے کانگریس چھوڑ دی اور سماج وادی پارٹی کی تائید سے راجیہ سبھا کے آزاد رکن منتخب ہوئے۔ انھوں نے ناانصافی کے خلاف لڑائی  کے لیے ایک غیرسیاسی پلیٹ فارم ”انصاف“ تشکیل دیا ہے۔