کھیل

فیفا ورلڈ کپ: اب سے کچھ ہی دیر میں پہلا سیمی فائنل

کروشیا اب تک اپنے دو ناک آؤٹ میچوں میں جاپان اور برازیل کے خلاف لگاتار پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

دوحہ: ارجنٹائن کے روڈریگو ڈی پال اور اینجل ڈی ماریا اپنی اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب وہ اب سے کچھ ہی دیر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کا سامناکرنے کے لیے تیار ہیں۔

البسیلیسٹی کے فٹ بال مینیجر لیونل اسکالونی نے یہ اطلاع دی۔

منیجر لیونل نے کل کہا تھا کہ ہم لوگ مل کرکل تک فیصلہ کریں گے کہ پال اور ماریا دونوں انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کروشیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنے فٹ ہیں اور وہ کتنے منٹ میدان میں ڈٹے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دونوں کھیلنے کے لیے اب فٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پال ہیمسٹرنگ کے مسئلے اور ڈی ماریا کواڈریسیپس اسٹرون سے جوجھ رہے تھے۔

کروشیا اب تک اپنے دو ناک آؤٹ میچوں میں جاپان اور برازیل کے خلاف لگاتار پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، جبکہ ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو 2-1 اور نیدرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر آگے کا راستہ صاف کرلیا تھا۔

دونوں ٹیمیں اپنا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے بارہ بجے قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔