صحت

بیاگ اورپرس :فیشن بھی ،ضرورت بھی

 ایک وقت تھا جب بازاروں میں ہینڈ بیاگس کی گنی چینی ورائٹی نظرآتی تھی مگر اب فیشن میں جیسے جیسے جدت آئی ہے اسی طرح خواتین کے ہینڈ بیاگس کی بھی کافی اقسام سامنے آئی ہیں۔ اب بازاروں میں ہر طرح کے ہینڈبیاگس دستیاب ہیں۔

کسی تقریب میں شرکت کرنا ہویا پھرسہیلیوں سے میل ملاقات ،خواتین کے لیے پہلا مشکل مرحلہ لباس کا انتخاب ہوتا ہے، اس کے بعدسولہ سنگھار، لیکن اتنی سج وھج کے بعد ساری زیبائش وآرائش اس وقت تک نامکمل ہے جب تک لباس کی مناسبت سے پرس ،کلیچ،ہینڈیاشولڈربیاگ کا انتخاب نہیں ہوجاتا…

 ایک وقت تھا جب بازاروں میں ہینڈ بیاگس کی گنی چینی ورائٹی نظرآتی تھی مگر اب فیشن میں جیسے جیسے جدت آئی ہے اسی طرح خواتین کے ہینڈ بیاگس کی بھی کافی اقسام سامنے آئی ہیں۔ اب بازاروں میں ہر طرح کے ہینڈبیاگس دستیاب ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب خواتین اپنے کپڑوں اوراسٹائل کے مطابق ہینڈبیاگس کا انتخاب کرتی ہیں۔ خواتین کے پاس بیاگ  کے معاملے میں لامحدود چوائس ہوتی ہے۔ ہرموقع کی مناسبت سے لاتعداد پرس اوربیاگس مارکیٹ میں بہترین قیمت پردستیاب رہتے ہیں۔ مثال کے طورپر خواتین چھوٹے پرس صرف خاص مواقع پراستعمال کرنا پسند کرتی ہیں۔

 جن میں ان کی چھوٹی چھوٹی اشیاء مثلا رقم ،لپ اسٹک اورموبائل فون آسانی سے سماسکے۔ بالکل اسی طرح شاپنگ کے لیے خواتین الگ قسم کے بیاگس  ساتھ رکھتی ہیں اور اس میں زیادہ ترخواتین شولڈر بیاگس لیتی ہیں تاکہ ان کے ہاتھ فری رہیں اوروہ آسانی سے اپنے لیے اشیاء کا انتخاب کرسکیں۔

ورکنگ ویمن یا گھرسے باہر کام کرنے والی خواتین عام طورپر بڑے بیاگس لینا پسند کرتی ہیں تاکہ ان میں ان کی تمام فائلز ،ڈاکومنٹس اوردیگر اشیاء آسانی سے رکھی جاسکیں۔

ملازمت پیشہ خواتین کے لیے تو شولڈربیاگس گویا ان کی ’’آدھی دنیا‘‘ ہیں۔ دوسری جانب پرس منتخب کرتے ہوئے خواتین کے لئے اپنی عمر اور لباس کومدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔

روزمرہ کے استعمال کیلئے سادہ پرس خریدیں نیز کسی ایسے کلرمیں خریدیں جس کا استعمال آپ اپنے تمام ملبوسات کے ساتھ کرسکیں۔ خواتین عام طورپر مختلف رنگوں کے پرس استعمال کرتی ہیں لیکن کسی مخصوص تقریب کیلئے اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ پرس بھی خریدا جاسکتا ہے۔

ہینڈبیاگ ہوں یا پرس اپنی بناوٹ اورنت نئے ٹرینڈکے سبب سارا سال مقبول رہتے ہیں۔ فیشن ٹرینڈز کے تیزی سے بدلنے کے سبب ہینڈبیاگ  سستے اور مہنگے دونوں قسم کے داموں میں دستیاب ہوتے ہیں۔

خواتین نہ صرف مہنگے بلکہ سستے داموں میں بھی خوبصورت اوراچھے میٹریل کے ہینڈبیاگس موسم اور ٹرینڈکومدنظر رکھتے ہوئے باآسانی خرید سکتی ہیں۔

خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ملبوسات سے لے کر ہینڈبیاگس بھی فیشن کے عین مطابق ہوں یہی وجہ ہے کہ آج کل خواتین روایتی رنگوں کے برعکس مختلف اورجدید قسم کے ہینڈ بیاگس کوخریدنے میں زیادہ دل چسپی لیتی ہیں۔

 فیشن میں جہاں ایک جانب چین کے ساتھ چھوٹے ہینڈ بیاگس اورکلچ ان ہیں وہیں باکس بیاگس بھی رنگ برنگی روائٹی کے ساتھ خاصے پسند کئے جارہے ہیں۔ آج کل ہینڈ بیاگس کے کیا نئے ٹرینڈز دیکھنے کومل رہے ہیں یہ جاننے کے لئے اب بات کرتے ہیں مختلف ہینڈبیاگس اورکلچزپر!

ہوبوہینڈبیاگ :۔

اگر دوران شاپنگ آپ کی نظر دو ہینڈل کے بجائے ایک ہینڈل والے چمڑے اورفلورل پرنٹ والے ہینڈبیاگ اسٹائل پرپڑے توسمجھ جائیے کہ یہ ہوبوہینڈبیاگ  اسٹائل ہے۔ ہینڈبیاگ  کا یہ اسٹائل سب سے مقبول اورٹرینڈی مانا جاتا ہے جوکہ عام طورپر سائزمیں بڑا ہوتا ہے۔

 یہ گاڑی کی چابیاں ، پانی کی بوتل جیکٹ اوردوپٹہ وغیرہ رکھنے کے لئے زیادہ مناسب اسٹائل تصور کیا جاتا ہے۔ ہوبو ہینڈبیاگ  اسٹائل گرمیوں ، ڈنریاشاپنگ جیسے مواقع کے لئے بہترین انتخاب ہے یہ بیاگ  سادہ چمڑے اور پرنٹیڈدونوں قسم کی روائٹی میں باآسانی دستیاب ہوتے ہیں…

سیچل ہینڈ بیاگ :۔

سیچل ہینڈبیاگ اسٹائل ورکنگ ویمن کے لئے بہترین ہے کیونکہ ورکنگ ویمن کی ترجیح ہوتی ہے کہ پرس خوب صورت ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہو، ساتھ ہی اس میں اس قدر گنجائش ہوکہ روزمرہ استعمال کی چیزیں رکھ سکیں۔اس اسٹائل کے ہینڈ بیاگ لیدر کے علاوہ بھاری ساخت سے بھی تیار کئے جاتے ہیں …

ٹرمل ہینڈل کے علاوہ اسٹائل کراس باڈی ہینڈل کے طورپر بھی تیار کیاجاتا ہے جس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے پرس کے سائیڈوں پر چین کی لمبی زب لگادی جاتی ہے۔ یہ بیاگ کوٹ، کلاسک طرز کے سو یٹروغیرہ کے ساتھ آپ کی شخصیت میں مزید نکھارپیدا کردیتا ہے۔

ہینڈکلچز:۔

فیشن میں لمبی چین والے چھوٹے بیاگس اورکلچ بھی بے حد اِن ہیں۔ بڑے ہینڈبیاگ کے ساتھ لانگ چین ہینڈ کلچزکوبھی فیشن میں خوب سراہا جارہا ہے ۔ کلچز شادی بیاہ ، مہندی مانجھے اور عام تقریبات کے لئے بہترین اورموزوں ہیں کیونکہ ان تقریبات میں جانے کے لئے آپ کوزیادہ بھاری اوروزنی بیاگ  لے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی یہ اسٹائل چابیاں ،لپ اسٹک اوروالٹ رکھنے کے لئے زیادہ بہترہے۔

ٹوٹ ہینڈبیاگس :۔

ٹوٹ ہینڈبیاگ اسٹائل خواتین میں مقبول تمام ہینڈبیاگ اسٹائل میں سے ایک ہے۔ ٹوٹ اسٹائل سادے اورلیدر کے کپڑوں یا ساخت پرتیار کئے جاتے ہیں۔ ہینڈبیاگ کا یہ اسٹائل  ہویا پھر اسٹائل سے ملتا جلتا لیکن یہ اسٹائل مختلف قسم کے ڈیزائن کے باعث نت نئے اسٹف پرڈیزائن کیا جاتا ہے جوکہ آفس ورک اورشاپنگ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔

ہینڈبیاگس کے انداز بتائیں شخصیت کے راز

خواتین کے پاس ملبوسات کی طرح بیاگ  کے معاملے میں لامحدود چوائسز موجود ہوتی ہیں۔ جس طرح ہر موقع کی مناسبت سے مختلف ملبوسات کا انتخاب کیاجاتا ہے اسی طرح خواتین ہینڈبیاگ  کے سائز اورڈیزائن کا انتخاب بھی اپنی مرضی اورموقع کی مناسبت سے کرتی ہیں۔

 بیاگ کو پکڑنا ہے یا لٹکانا ہے اس بات سے ہٹ کریہ دیکھا گیا ہے کہ بیاگ  پکڑنے کے کئی انداز اوراسٹائل ہیں اورہینڈبیاگ  پکڑنے کا یہی اسٹائل کسی بھی خاتون کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

٭جوخواتین ڈھیلے ڈھالے انداز میں پرس پکڑتی ہیں وہ ایگریسواوراسٹریٹ فارورڈ ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین سے متعلق کہا جاتا ہے کہ منہ پھٹ اور بولڈنیس ان کی شخصیت کی سب سے اہم خوبیاں ہیں۔

یہ اسٹائل ان خواتین میں بھی پایا جاتا ہے جومزاح کوپسند کرتی ہیں۔ ایسی خواتین زندگی کو ہرطرح سے انجوائے کرنا پسند کرتی ہیں ،روک ٹوک انہیں بالکل پسند نہیں…

٭جوخواتین اپنے کلچ یاچھوٹے پرس کودونوں ہاتھوں سے سامنے کی طرف رکھتی ہیں، اس سے یہ تاثرملتا ہے کہ ایسی خواتین شرمیلی ہیں اور تحفظ کی متقاضی ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی شخصیت چھپانے کے لئے بیاگ کو آگے رکھتی ہیں۔

٭کچھ خواتین اپنے پرس جن پر اسٹرپ ہوتے ہیں خواہ وہ بڑے ہوںیا چھوٹے وہ انہیں اپنی کہنی پر لٹکانا پسند کرتی ہیں اور پرس کوسامنے کی طرف رکھتی ہیں تاکہ دوسروں کی پہلی نظر ان سے پہلے ان کے بیاگ  کی طرف پڑے اور ایسی خواتین انتہائی مہنگے، قیمتی اوربرانڈڈ قسم کے پرس استعمال کرتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ہرکوئی ان کے مہنگے پرس کی طرف توجہ دے۔ عام طورپر ایسی خواتین شوآف کرنے کی خصلت سے مالامال ہوتی ہیں۔

٭کئی خواتین اپنا کلچ یا چھوٹے ہینڈبیاگ  کو بازو میں رکھنا پسند کرتی ہیں، پرس بازومیں دباکر خواتین اپنے ہاتھوں کوفری رکھنا پسندکرتی ہیں۔ ایسی خواتین کی شخصیت میں لاپرواہی کا عنصر زیادہ ہوتا ہے۔ انہیں اس بات کی قطعی کوئی فکر نہیں ہوتی کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یادوسروں کے ان کے بارے میں کس قسم کے خیالات ہیں۔ انہیں صرف اپنی ذات سے لگاؤ ہوتا ہے۔

٭٭٭