حیدرآباد

مرکز کے بجلی ترمیمی بل کیخلاف تلنگانہ کونسل میں قرارداد منظور

ایوان نے ایک قرارداد منظور کی جس میں مرکزی حکومت کو نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔یہ قرارداد وزیر قبائلی امور ستیہ وتی راتھوڑ اوروزیرآئی ٹی تارک راما راو نے پیش کی۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کے بجلی ترمیمی بل 22 کے خلاف آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرارداد وزیر بجلی جی جگدیش ریڈی نے پیش کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی ترمیمی بل 22 ملک کی ترقی کے لیے کسانوں، غریبوں اوربجلی کے شعبہ کے ملازمین کے مفادات کے ساتھ سراسر منافی ہے۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بل عوام کے حقوق چھیننے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مرکز اس بل کو واپس لے اور ایوان نے اس قرارداد کومتفقہ طور پر منظور کرلیا۔

اسی دوران ایوان نے ایک قرارداد منظور کی جس میں مرکزی حکومت کو نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔یہ قرارداد وزیر قبائلی امور ستیہ وتی راتھوڑ اوروزیرآئی ٹی تارک راما راو نے پیش کی۔