مذہب

نماز میں دامن درست کرنا

کیا کوئی شخص حالت نماز میں رُکوع سے اُٹھتے وقت سجدہ میں جانے سے پہلے اور سجدے سے اُٹھنے کے بعد اپنی قمیص کا دامن دونوں ہاتھوں سے ٹھیک ٹھاک کرتا ہے ،

سوال:- کیا کوئی شخص حالت نماز میں رُکوع سے اُٹھتے وقت سجدہ میں جانے سے پہلے اور سجدے سے اُٹھنے کے بعد اپنی قمیص کا دامن دونوں ہاتھوں سے ٹھیک ٹھاک کرتا ہے ،

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

کیا اس کا یہ عمل اس کی نماز کو فاسد تو نہیں کرتا ۔ (عبدالہادی، جل پلی)

جواب:- نماز عمل کثیر سے فاسد ہوجاتی ہے ، عمل کثیر سے ایسا عمل کرنا مراد ہے کہ جب لوگ اسے دیکھے تو انھیں خیال ہوکہ یہ شخص نماز کی حالت میں نہیں ہے ، آپ نے جو کیفیت لکھی ہے ،

وہ اس وضاحت کے لحاظ سے عمل کثیر کے دائرہ میں نہیں آتی ہے ،

خواہ مخواہ ایسا کرنے سے بچنا چاہئے اور اگر کبھی دامن ٹھیک کرنے کی نوبت آئے تو ایک ہاتھ سے ٹھیک کرنا چاہئے ؛ کیوںکہ دو ہاتھ سے کئے جانے والے عمل کو بعض فقہاء عمل کثیر قرار دیتے ہیں۔