حیدرآباد

امیت شاہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے

امیت گرگ نے کہا کہ کل 155 آئی پی ایس پروبیشنرز میں سے 102 انجینئرنگ میں تعلیمی پس منظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر میں سے 17 کا تعلق آرٹس سے، 12 کا سائنس سے اور 10 کا کامرس سے تعلق ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعہ کو یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی این پی اے) میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) پروبیشنرز کے 75ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے۔اس موقع پر رسمی مارچ پاسٹ کے بعدمسٹر شاہ پروبیشنرز سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ

اکیڈمی کے ڈائریکٹر امیت گرگ نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل 175 افسر ٹرینیز، جن میں 20 غیر ملکی افسر ٹرینیز اور 34 خواتین افسران شامل ہیں، کانووکیشن پریڈ کا حصہ ہوں گے، جو اکیڈمی میں فیز 1 کے بنیادی کورس کے 49 ہفتے مکمل ہونے پر کیا جارہا ہے۔ ۔

گرگ نے کہا کہ ان میں 155 آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز شامل ہیں جن میں 32 خواتین انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) آفیسر ٹرینیز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل 155 آئی پی ایس پروبیشنرز میں سے 102 انجینئرنگ میں تعلیمی پس منظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر میں سے 17 کا تعلق آرٹس سے، 12 کا سائنس سے اور 10 کا کامرس سے تعلق ہے۔

دو خواتین سمیت کل غیر ملکی اہلکاروں میں سے چھ کا تعلق بھوٹان سے، پانچ کا تعلق مالدیپ اور نیپال سے اور چار کا ماریشس سے ہے۔ آئی پی ایس پروبیشنرز کی ریاست وار تقسیم (ڈومیسائل) کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ 23 مہاراشٹر سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے بعد راجستھان اور اتر پردیش سے 21 ہیں۔