دہلی

آدھار قبول کرنے سے پہلے اس کی جانچ کرلیں : یو آئی ڈی اے آئی

یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا(یوآئی ڈی اے آئی) نے ریاستی حکومتوں اور اداروں سے کہاہے کہ وہ آدھارقبول کرنے سے پہلے اس کی جانچ پڑتال کرلیں چاہے وہ کاغذی شکل میں ہویا الیکٹرانک شکل میں ہو تاکہ اس کے بیجا استعمال کی روک تھام کی جاسکے۔

نئی دہلی: یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا(یوآئی ڈی اے آئی) نے ریاستی حکومتوں اور اداروں سے کہاہے کہ وہ آدھارقبول کرنے سے پہلے اس کی جانچ پڑتال کرلیں چاہے وہ کاغذی شکل میں ہویا الیکٹرانک شکل میں ہو تاکہ اس کے بیجا استعمال کی روک تھام کی جاسکے۔

ایک سرکاری بیان میں آج یہ بات بتائی گئی۔ یوآئی ڈی اے آئی نے کہاکہ وہ اس بات پر قائم ہے کہ آدھاررکھنے والے شخص کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد آدھارنمبرکی جانچ پڑتال کسی بھی شکل میں آدھارکی صداقت جاننے کی سمت درست قدم ہے۔

کسی بھی شخص کی جانب سے آدھارلیٹر، ای آدھار، آدھار پی وی سی کارڈ اورایم آدھارپیش کرنے پراس کی جانچ پڑتال کرلی جائے۔ ایساکرنے سے غیرسماجی عناصر اس کے امکانی بیجا استعمال میں ملوث نہیں ہوسکیں گے۔

آدھاردستاویزات کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا آف لائن ویریفکیشن سے پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ ایساکرناآدھارایکٹ کی دفعہ35کے تحت قابل سزاجرم ہے اورجرمانہ بھی عائد کیاجاسکتا ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ ہرشکل میں آدھارپرموجود کیوآر کوڈ کی جانچ کرتے ہوئے اس کی صداقت کاپتہ چلایا جاسکتا ہے۔