مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 3 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 3 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 3 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

644۔ دوسرے مسلم خلیفہ عمر ابن الخطاب کا مدینہ میں ایک پارسی غلام نے قتل کردیا۔

1394۔ فرانس کےچھٹے بادشادہ نے یہودیوں کو فرانس سے باہر کیا۔

1493۔ کرسٹو فر کولمبس نے ڈومینکا جزیزہ دریافت کیا۔

1655۔ انگلینڈ اور فرانس نے فوجی اور اقتصادی معاہدوں پر دستخط کئے۔

1762۔ برطانیہ اور اسپین کے درمیان پیرس معاہدہ ہوا۔

1796۔ جان ایڈمس امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔

1838 ۔تعداد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے انگریزی اخبار 147دی ٹائمس آف انڈیا147 کی اشاعت پھر شروع ہوئی۔

1869۔ کناڈا میں ہملٹن فٹبال کلب کا قیام ۔

1903۔ پناما کو کولمبیا سے آزادی ملی۔

1913 ۔امریکہ میں انکم ٹیکس نافذ کیا گیا۔

1918۔آسٹرو ہنگری سلطنت بٹ گئی۔

1928 ۔ترکی نے عربی کی جگہ رومن حرف تہجی کاباقاعدہ استعمال شروع کیا۔

1931 ۔پہلی مرتبہ مصنوعی ربر کی تجارتی پیداوار شروع ہوئی۔

1948۔ہندوستان کے وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

1948۔ ہندستان کے اس وقت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے اقوام متحدہ میں پہلی تقریر کی۔

1958۔ سوویت یونین نے ایٹمی تجربہ کیا۔

1960 چینی حملے کے مدنظرہندوستان میں گولڈ بانڈ منصوبہ کا اعلان کیا گیا۔

1970 سوویت یونین اور ویتنام نے امن اور دوستی کے معاہدہ پر دستخط کئے۔

1984۔ ہندستان میں سکھ مخالف فساد میں تین ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے۔

2000 ۔ہندستان میں ڈائرکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروس کا آغاز ہوا۔

2007۔ پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

2008 – یونین بینک آف انڈیا نے اپنے قرضے کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کی۔

2014۔ امریکہ میں دہشت گردانہ حملہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر گرائے جانے کے 13 سال بعد اسی جگہ پر ایک ورلڈ ٹریڈ سینٹر بنایا گیا۔