سنت فجر کی قضاء

یوں تو سنت کی قضا نہیں ، البتہ گنجائش ہے کہ سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نفل ادا کرلی جائے، اور امید ہے کہ اس سے سنت فجر کا ثواب حاصل ہوگا انشاء اللہ ،

سوال:-بعض اوقات امام صاحب قعدہ میں ہوں تو میں جماعت میں مل جاتا ہوں، اس کے بعد سنت فجر ادا کرتا ہوں ، کیا سنت نماز فرض کے بعد بھی ادا کرسکتے ہیں یا طلوع آفتاب کے بعد ؟ (ثمیر الدین، کریم نگر)

جواب:- یوں تو سنت کی قضا نہیں ، البتہ گنجائش ہے کہ سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نفل ادا کرلی جائے، اور امید ہے کہ اس سے سنت فجر کا ثواب حاصل ہوگا انشاء اللہ ،

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے فجر کی دو رکعتیں ادا نہیں کیں ، اسے چاہئے کہ طلوع آفتاب کے بعد انہیں پڑھ لے:

من لم یصل رکعتی الفجر فلیصلھما بعد ما تطلع الشمس (ترمذی، حدیث نمبر: ۴۲۳)

فجر کی نماز کے بعد سے تا طلوع آفتاب کسی نفل کے پڑھنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے؛ اس لئے آپ طلوع آفتاب کے بعد ہی یہ دو رکعتیں پڑھا کریں ۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button