شادی میں DJ

دو آوازوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے، جب اللہ تعالیٰ کی کوئی نعمت حاصل ہو اس وقت باجا بجانا، اور جب کوئی مصیبت پیش آئے، اس وقت ماتم کرنا:

سوال:آج کل شادیوں میں DJ کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، پورے محلہ میں اس کی آواز گونجتی رہتی ہے، نکاح کے اعلان اور تشہیر کے لئے اس کو بجایا جا سکتا ہے؟(شمیم احمد، سکندرآباد)

جواب: نکاح میں اعلان وتشہیر مطلوب ہے؛ لیکن اس طرح کہ وہ شریعت کے حکم کے مطابق ہو، DJ لگانے میں دوہرا گناہ ہے، ایک تو یہ موسیقی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

دو آوازوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے، جب اللہ تعالیٰ کی کوئی نعمت حاصل ہو اس وقت باجا بجانا، اور جب کوئی مصیبت پیش آئے، اس وقت ماتم کرنا:

صوتان ملعونان فی الدنیا والاخرۃ مزمار عند النعمۃ ورنۃ عند مصیبۃ (مجمع الزوائد للہیثمی: ۳؍۱۰۰) اور اس میںدوسرا گناہ ایذاء رسانی کا ہے؛

کیوں کہ اس کی آواز سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے اور جو لوگ دل کے مریض ہیں، ان کو سخت نقصان کا اندیشہ رہتا ہے؛ اس لئے یہ جائز نہیں ہے۔
٭٭٭

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button