حیدرآباد

درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کلثوم پورہ پر کی جارہی غیرقانونی تعمیرات

درگاہ حضرت شاہ قلی بہادر ؒ واقع کلثوم پورہ‘ آصف نگر منڈل ضلع حیدرآباد سے متصل قبرستان وعاشور خانہ کی وقف زمین پر غیر قانونی تعمیر کی جارہی تھی کہ عثمان محمد الہاجری صدر دکن پراپرٹیز پروٹکشن سوسائٹی نے موقع پر پہنچ کر تنظیم کے کارکنوں کے ہمراہ تعمیرات کو منہدم کردیا جس پر قابضین نے عثمان الہاجری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

حیدرآباد: درگاہ حضرت شاہ قلی بہادر ؒ واقع کلثوم پورہ‘ آصف نگر منڈل ضلع حیدرآباد سے متصل قبرستان وعاشور خانہ کی وقف زمین پر غیر قانونی تعمیر کی جارہی تھی کہ عثمان محمد الہاجری صدر دکن پراپرٹیز پروٹکشن سوسائٹی نے موقع پر پہنچ کر تنظیم کے کارکنوں کے ہمراہ تعمیرات کو منہدم کردیا جس پر قابضین نے عثمان الہاجری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں
حلقہ اسمبلی کاروان کے کئی مجلسی ورکرس کی کانگریس میں شمولیت

الہاجری نے ٹپہ چبوترہ پولیس کو آج ایک درخواست پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ درگاہ حضرت شاہ قلی بہادر ؒ و عاشور خانہ‘ قبرستان واقع کلثوم پورہ آصف نگر کے تحت جملہ 26,388.97 مربع گز وقف اراضی موجود ہے جو کہ اے پی گزٹ نمبر 22 بتاریخ 18-6-2015 صفحہ نمبر 204 پر درج ہے اور یہ ریونیو ریکارڈ میں درگاہ حضرت شاہ قلی بہادر ؒ قبرستان و عاشور خانہ آصف نگر منڈل میں درج ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر سروے نے بھی اس کی نشاندہی کی۔ اس وقف اراضی پر قابضین سریندر لونیا‘ دنیش‘ راکیش اور ان کے ساتھیوں نے غیر قانونی بانڈری وال تعمیر کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ موقع پر پہنچ کر ایک شخص اے راجو سے ملاقات کی‘ اس نے کہا کہ یہ تعمیر غیر قانونی ہے اور وقف قانون کے تحت قابل اعتراض ہے۔ حکومت تلنگانہ نے جی او نمبر 3 بتاریخ 19-2-2016 جاری کرتے ہوئے وقف اراضی کا تحفظ کرنے کے لئے وقف بورڈ مجاز قرار دیاہے۔

انہوں نے اپنی عرضی میں درخواست کی کہ قابضین کے خلاف مقدمہ وقف ایکٹ اور متعلقہ آئی پی سی دفعات کے تحت سریندر لونیا‘ دنیش‘ راکیش اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج کرتے ہوئے ایف آئی آر جاری کی جائے۔