مذہبنکاح

میاں بیوی کا مل کر جماعت کرنا

ایسی صورت میں عورت کو پچھلی صف میں کھڑا ہونا چاہئے ، تاہم اگر وہ اتنا پیچھے بھی کھڑی ہوجائے کہ اس کے پاؤں رکھنے کی جگہ مرد کے پاؤں رکھنے کی جگہ سے نیچے ہو ، تب بھی نماز درست ہوجائے گی:

سوال:- میں اور میری بیوی جماعت کرکے نماز پڑھ رہے ہوں اور میں امامت کررہا ہوں ، تو ہم دونوں کس طرح کھڑے ہوں ؟(محمد فرقان، کوکٹ پلی)

جواب :- شوہر اور بیوی ایک ساتھ جماعت بنالیں یہ درست ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بعض ازواج مطہرات کے ساتھ جماعت کی ہے ، خاص کر حضرت میمونہؓ کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کا ذکر متعدد حدیثوں میں آیا ہے ،

ایسی صورت میں عورت کو پچھلی صف میں کھڑا ہونا چاہئے ، تاہم اگر وہ اتنا پیچھے بھی کھڑی ہوجائے کہ اس کے پاؤں رکھنے کی جگہ مرد کے پاؤں رکھنے کی جگہ سے نیچے ہو ، تب بھی نماز درست ہوجائے گی:

’’ المرأۃ إذا صلت مع زوجھا فی البیت إن کان قدمھا محل أقدام الزوج لا تجوز صلا تھما بالجماعۃ، وإن کان قدمھا خلف قدم الزوج إلا أنھا طویلۃ تقع رأس المرأۃ فی السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتھما ۔(البنایۃ شرح الہدایہ: ۲؍۳۴۹)