کھیل

مقررہ نشانہ صرف 2 گیندوں میں حاصل کرلیا

اسلے آف مین کنٹری ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔ 26 فروری کو اسپین کے خلاف 6 ٹی 20 میاچس کی سیریز کے آخری میچ میں پوری ٹیم 8.4 اوورز میں صرف 10 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میڈریڈ: اسلے آف مین کنٹری ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔ 26 فروری کو اسپین کے خلاف 6 ٹی 20 میاچس کی سیریز کے آخری میچ میں پوری ٹیم 8.4 اوورز میں صرف 10 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس

جواب میں اسپین نے صرف 2 گیندوں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 13 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ اسپین نے سیریز 5-0 سے جیت لی۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کا ریکارڈ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے نام تھا۔

2022-23 کے سیزن میں سڈنی کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 15 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اسلے آف مین کے 7 بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ جوزف بروز نے سب سے زیادہ 4 رنز بنائے۔ اسپین کی جانب سے عاطف محمود سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 6 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے دو اوور میڈنز بھی رہے۔

ان کے علاوہ محمد کامران نے 3 اور لورن برنز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسلے آف مین نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور کا ترکی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ چار سال قبل 2019 میں ترکی کی ٹیم الوف کاؤنٹی میں چیک جمہوریہ کے خلاف 21 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ اسلے آف مین کا پچھلا سب سے کم اسکور 66 رنز تھا جو اس نے اسپین کے خلاف 25 فروری کو 6 سیریز کے 5 ویں میچ میں بنایا تھا۔ اسلے آف مین کو اسپین کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 81 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔

اسپین نے تیسرا میچ 8 وکٹوں اور چوتھا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ پانچویں میچ میں اسپین نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چھٹا اور آخری میچ اسپین نے 10 وکٹوں سے جیتا۔ اسلے آف مین نے اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

اس میں اسے 8 میں کامیابی ملی اور 7 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ ٹیم نے قبرص کے خلاف اپنے تینوں میچ جیتے جبکہ اس نے ایسٹونیا کو دو بار شکست دی۔ رومانیہ، سربیا اور ترکی کو بھی ایک ایک بار شکست ہوئی ہے۔