حیدرآباد

چیف منسٹر کا وزیر اندرا کرن ریڈی کو فون، بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا

چیف منسٹر نے ریڈی کو وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تمام سرکاری مشنری کو الرٹ رکھنا چاہئے۔جانی و املاک کے نقصانات کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: سابق ضلع عادل آباد میں شدید بارش اور ضلع کے تمام آبپاشی پراجیکٹوں اور تالابوں میں پانی کے بھاری بہاؤ کے داخل ہونے کے پیش نظر چیف منسٹر کے سی آر نے آج ریاستی وزیر امکنہ وجنگلات اے اندرا کرن ریڈی سے فون پر بات چیت کی اور ان سے بارش اور سیلاب کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

 چیف منسٹر نے ریڈی کو وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تمام سرکاری مشنری کو الرٹ رکھنا چاہئے۔جانی و املاک کے نقصانات کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کرنا چاہئے۔ سیلاب کے خطرہ سے دورچار علاقوں سے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کرنا چاہئے۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک تمام تر احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ضرورت کے مطابق جنگی خطوط پر ریلیف کاموں کو انجام دینا ہوگا۔ چیف منسٹر نے ہیلی پیاڈ کو تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔