مضامین

تاریخ میں آج کا دن(23 مارچ)

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

1307۔دولت آباد کے قلعے پر علاوالدین خلجی نے قبضہ کیا۔

1595۔انگلینڈ فرانس اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ لڑائی بولوگن معاہدہ کے ساتھ ختم ہوئی تھی۔

1603۔انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے تخت کو یکجا کردیا گیا تھا اور ایلزبتھ اول کی موت کے بعد جیمس ششم جیمس اول کے خطاب کے ساتھ تخت نشیں ہوئے تھے۔

1783۔اسپین نے امریکی آزادی کو تسلیم کیا۔

1801۔ الیکزنڈر پی سومانو روس کے حکمراں بنے۔

1837۔کناڈا میں سیاہ فام شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا۔

1848۔ سارڈینیا نے آسٹریاکے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1855۔ پہلی بار لمبی دوری کا ٹیلی گراف پیغام کلکتہ سے دہلی بھیجا گیا۔

1863۔بنگال کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل لارڈ ستیندر سنہا (سنگھ بھوم) کی پیدائشی ہوئی تھی۔

1878- برطانوی جہاز يوری ڈائس غرق ، 300 افراد ہلاک۔

1882- جان لیوا متعدی بیماری ٹی بی (تپ دق)کی شناخت ہوئی۔ اس کا پتہ لگانے والے سائنسداں بیسلس رابرٹ کاخ کو بعد میں نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

1883۔ نیویارک اور شکاگو کے درمیان پہلی مرتبہ فون سے بات چیت ہوئی۔

1891۔برطانیہ اور اٹلی نے بحراحمر کے نزدیک بسی اپنی اپنی نوآبادیات کی سرحدیں مقرر کیں۔

1902۔بنگال کی انقلابی تنظیم انوشیلن سمیتی قائم ہوئی تھی۔

1905۔مشہور کتاب ’اراو نڈ دی ورلڈ ان ایٹی ڈیز‘ کے مصنف فرانسیسی ناول نگار جولس ورنے کا انتقال ہوا تھا۔

1924۔یونان جمہوریہ بنا۔

1929۔اٹلی میں ایک پارٹی کی بنیاد پر ہوئے الیکشن میں فاشسٹوں کو زبردست کامیابی ملی۔

1930۔پولوٹو سیارہ کے نام رکھا گیا۔

1932- امریکہ میں پہلی بار چلتی ٹرین سے ریڈیو نشریات کا آغاز ہوا۔

1937۔کانگریس نے نیشنل گیلری آف آرٹ قائم کی۔

1944۔وزیراعظم منموہن سنگھ کی پیدائش ہوئی۔

1946۔لارڈ پیٹک لارنس کے زیر قیادت برطانوی کیبنیٹ مشن ہندستان آیا تھا۔

1947۔لارڈ ماوونٹ بیٹن نے ہندستان کے آخری گورنر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔

1949۔آسکر فلم ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار باپ اور بیٹے کو آسکر ایوارڈ ملا تھا۔ اداکار جان کے ذریعہ ہدایت کردہ فلم دی ٹریزرر آف دی سیئرا میڈرے میں ان کے والد والٹر ہسٹن نے اداکاری کی تھی۔

1955۔ٹنگانیکا میں نیا آئین لاگو ہوا۔

1959۔عراق بغداد پیکٹ سے علاحدہ ہوا۔

1972۔برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ میں قیام امن کے لئے اسے براہ راست اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

1974۔یوگینڈا میں صدر عیدی امین کا تختہ پلٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

1977۔ ہندستان میں پہلی بار غیر کانگریسی سرکار بنی ، اور مرارجی ڈیسائی ہندستان کے چوتھے وزیراعظم بنے۔

1982۔ایک فوجی بغاوت کے لیفٹننٹ جنرل محمد حسین ارشادنے خود کو بنگلہ دیش کا سربراہ کا اعلان کیا۔

1986۔امریکہ نے خلیج سدرا میں لیبیا پر حملہ کیا۔ اس حملے میں کئی لیبیائی شہریوں کی موت ہوئی۔

1988۔مسلم ممالک کی نکتہ چینی سے زچ ہوکر ایران نے اردن کانفرنس سے واک آوَٹ کیا۔

1990- ہندوستانی فوج سری لنکا سے وطن واپس آئی۔

1993- ایزر وائز مین اسرائیل کے صدر منتخب ہوئے۔

1998۔ ہندستان میں طوفان کی وجہ سے 250 افراد جاں بحق۔ تین ہزار زخمی۔

1999- پی این بھگوتی ( ہندوستان ) دوسری مدت کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے نائب صدر منتخب۔

2002۔آسکر فلموں کے 74 سالہ تاریخ میں دو سیاہ فاموں اداکار ڈینجل واشنگٹن کو ’ٹریننگ ڈے‘ اور اداکارہ ہالے بیری کو ’مون سٹرس بل‘ کے لئے آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

2003- تپ دق کی روک تھام کے لئے لوگوں میں بیداری بڑھانے اور اس کے کنٹرول کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے دنیا بھر میں تپ دق کا عالمی دن منایا گیا۔

2008 بھوٹان پہلی مرتبہ عام چناؤ کو ساتھ باقاعدہ طورپر جمہوری ملک بنا۔

2013۔ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں ایک فوجی چوکی پر خودکار حملے میں 17 فوجی مارے گئے۔

ذریعہ
یو این آئی