تلنگانہ

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج: سال اول میں 60.01 فیصد اور سال دوم میں 64.19 فیصدطلبہ کامیاب

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کے مقابلے میں بہتر مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کے مقابلے میں بہتر مظاہرہ کیا۔

آج صبح 11 بجے نامپلی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں محکمہ تعلیم کے پرنسپال سکریٹری بی وینکٹیشم اور بورڈ سکریٹری شروتی اوجھا نے انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج ایک ساتھ جاری کئے۔

سال اول میں 60.01 فیصد طلباء اور سال دوم میں 64.19 فیصدطلبہ کامیاب قراردیئے گئے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تلنگانہ میں 28 فروری تا 19 مارچ منعقد ہوئے تھے۔

ریاست بھر میں سال اول اور دوسرے سال کے جملہ9,80,978 طلباء نے امتحان میں شرکت کی تھی۔