انٹرٹینمنٹ

آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

آیوشمان کھرانہ نے بتایا کہ اس سال میرے دو ٹور ہیں۔ پہلے ٹور میں آپ مجھے اپنے بینڈ کے ساتھ امریکہ اور کینیڈا میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے اور دوسرا ٹور مجھے یوکے لے جائے گا۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار-گلوکار آیوشمان کھرانہ جلد ہی امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے۔ آیوشمان کھرانہ جولائی اور اگست میں امریکہ کے آٹھ شہروں ڈیلاس، سین جوس، سی ایٹل، واشنگٹن ڈی سی، نیو جرسی، اٹلانٹا، اورلینڈو، شکاگو کے علاوہ ٹورنٹو، کینیڈا میں پرفارم کریں گے۔ آیوشمان اس سال ستمبر کے مہینے میں برطانیہ کے دو شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی کا ٹریلیر جاری

آیوشمان کھرانہ نے بتایا کہ اس سال میرے دو ٹور ہیں۔ پہلے ٹور میں آپ مجھے اپنے بینڈ کے ساتھ امریکہ اور کینیڈا میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے اور دوسرا ٹور مجھے یوکے لے جائے گا۔میرے اندر کا انٹرٹینر اسٹیج پر آنے اور ان دونوں ممالک کے لوگوں کے سامنے لائیو پرفارم کرنے کے لئے بے تاب ہے۔

میں ہندوستانی موسیقی اور ہندوستانی ثقافت کو عالمی سامعین تک لے جانے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے ایک ہندوستانی ہونے پر فخرہے اور مجھے سنیما پسند ہے۔ بین الاقوامی ٹور سے مجھے اپنے ملک کودنیا کے سامنے نمائندگی کرنے کا موقع ملتا ہے اور میں اس کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔