جرائم و حادثات

بارہ بنکی:چھیڑخانی کے سلسلے میں ہوئے گروپ تشدد میں نوجوان کی موت

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں چھیڑ خانی کے سلسلے میں دوگروپوں میں ہوئے تشدد میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں چھیڑ خانی کے سلسلے میں دوگروپوں میں ہوئے تشدد میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نوخیز عمر لڑکی کے ساتھ جاسم(23) نے منگل کی شام کچھ جملے کسے تھے۔جب جاسم شام کو گاؤں واپس لوٹا تو لڑکی کے اہل خانہ سے اس کی کچھ کہا سنی ہوگئی۔اس دوران جاسم تالاب میں گر گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سے ناراض لڑکے کے اہل خانہ نے لڑکی کے گھر کو نقصان پہنچایا۔حالات کو بگڑتا دیکھ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)دنیش کمار سنگھ، اڈیشنل دسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ، ایس ڈی ایم ونئے کمار ترویدی،سرکل افسر ڈاکٹر بینو سنگھ متعدد پولیس اسٹیشن کی فورس کے ساتھ گاوں پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاسم کی لاش تالاب سے رات  9:15 بجے برآمد کی گئی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔گاؤں بھاری پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی