آندھراپردیش

تلگودیشم جنرل سکریٹری لوکیش سی آئی ڈی کے سامنے حاضر

آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے جنرل سکریٹری و سابق ریاستی وزیر نارالوکیش، امراوتی انررنگ روڈ کیس کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے سی آئی ڈی کے سامنے حاضر ہوئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے جنرل سکریٹری و سابق ریاستی وزیر نارالوکیش، امراوتی انررنگ روڈ کیس کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے سی آئی ڈی کے سامنے حاضر ہوئے۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
ای ڈی ٹیم، کجریوال کے پی اے کے دیوان خانہ میں بیٹھی رہی

لوکیش، تاڑے پلی میں واقع سی آئی ڈی کے دفتر میں دس بجے سے پہلے پہنچے۔سی آئی ڈی نے ضابطہ فوجداری کے تحت ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4اکتوبر کو اس کے روبروحاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

بعد ازاں لوکیش کی درخواست پر آندھراپردیش ہائی کورٹنے سی آئی ڈی کو ہدایت دی تھی کہ وہ پوچھ گچھ 10اکتوبر تک ملتوی کردے۔عدالت نے لوکیش سے خواہش کی تھی کہ وہ آج دس بجے دن تا 5بجے شام سی آئی ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کیلئے حاضر ہوں۔

ساتھ ہی عدالت نے ہدایت دی تھی کہ ان کے وکیل کو پوچھ گچھ کے موقع پر ساتھ رکھاجائے۔سی آئی ڈی نے وجئے واڑہ کی اے سی بی عدالت میں 26ستمبر کو ایک میموداخل کرتے ہوئے لوکیش کانام اس معاملہ میں 14ویں ملزم کے طورپر شامل کیاتھا۔