حیدرآباد

امبیڈکر کے 125 فٹ اونچے مجسمہ کی تیاری کا کام آخری مرحلہ میں داخل

حکومت کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، بابو جگجیون رام جینتی تقاریب کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزیر بہبود کے ایشور اس کمیٹی کے اعزازی چیئرمین ہوں گے۔ جگجیون رام اور امبیڈکر جینتی کو ریاستی حکومت بڑے پیمانہ پر منائے گی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے قلب میں حسین ساگر کے قریب دستور ہند کے معمار ڈاکٹربی آرامبیڈکر کے 125فیٹ اونچے مجسمہ کی تیار ی کاکام آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ

حکومت کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، بابو جگجیون رام جینتی تقاریب کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزیر بہبود کے ایشور اس کمیٹی کے اعزازی چیئرمین ہوں گے۔ جگجیون رام اور امبیڈکر جینتی کو ریاستی حکومت بڑے پیمانہ پر منائے گی۔

کانسہ کے 125 فٹ اونچے مجسمہ کو پارلیمنٹ کی عمارت میں لگائے گئے امبیڈکر کے مجسمہ کی طرز پر بنایاجارہا ہے۔پارلیمنٹ میں یہ مجسمہ 50 فٹ اونچا ہے۔

شہر حیدرآباد میں تیاری کے آخری مرحلہ سے گذرنے والے اس مجسمہ کے لیے 791 ٹن اسٹیل اور 96 میٹرک ٹن پیتل کا استعمال کیا گیا۔مجسمہ کے پرزے نوئیڈا میں کانسہ سے بنائے گئے ہیں جن کو بعد ازاں حیدرآباد منتقل کیاگیا۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پر اس ماہ کی 14 تاریخ کو مجسمہ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔