حیدرآباد

وائٹ پیپر سیاسی حریفوں کیخلاف:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہاکہ ریاست کے عوام نے کانگریس پارٹی سے کافی امیدیں وابستہ کی ہیں۔ عوام نے ان پر بھروسہ کیا اور انہیں اقتدار سونپا۔ عوام کی امیدیں کانگریس حکومت کوپوری کرنی چاہئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر فائنانس ہریش راؤ نے ریاست کی مالی حالت پر اسمبلی میں پیش کیے گئے وائٹ پیپر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وائٹ پیپر کو غلطیوں کا پلندہ قراردیا۔ انہوں نے اسمبلی میں اس مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ وائٹ پیپرسابق حکومت کو پریشان کرنے کا رجحان ہے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام نے کانگریس پارٹی سے کافی امیدیں وابستہ کی ہیں۔ عوام نے ان پر بھروسہ کیا اور انہیں اقتدار سونپا۔ عوام کی امیدیں کانگریس حکومت کوپوری کرنی چاہئیں۔

انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس وائٹ پیپر میں عوام کی ترقی کا کوئی پہلو نہیں ہے۔ یہ وائٹ پیپر سیاسی حریفوں کے خلاف ہے۔ ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ اس وائٹ پیپر میں اعداد وشمار کو توڑمروڑ کر پیش کیاگیا ہے۔