تلنگانہ

کانگریس کے گارنٹی اسکیمات کی عمل آوری بی آر ایس قائدین کے منہ پر طمانچہ

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے آج ضلع کھمم کے پرانی بس اسٹینڈ پر آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی اسکیم مہا لکشمی کا افتتاح انجام دیا۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے آج ضلع کھمم کے پرانی بس اسٹینڈ پر آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی اسکیم مہا لکشمی کا افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

اس موقع پر خواتین کی کثر تعداد نے بسوں میں مفت سفر کی سہولت سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ کانگریس کی 6 گارنٹی اسکیمات کے منجملہ ہم نے 2 گارنٹی اسکیمات خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت اور آروگیہ شری کے تحت 10 لاکھ روپئے علاج کی سہولت کا افتتاح کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس، عوام سے جو وعدے کرتی ہے انہیں پورا بھی کرتی ہے۔ یہ عوام کی حکومت ہے۔ راہول گاندھی کے مطابق حکومت کو ہونے والی آمدنی عوام کی جیبوں میں ڈالی جائے گی۔

ماباقی 4 گارنٹی اسکیمات کو اندرون 100 یوم روبعمل لایا جائے گا۔ انہوں نے کھمم ضلع میں 10 نشستوں کے منجملہ 9 نشستوں پر کانگریس کی کامیابی پر عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو اب اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سرکاری ملازمین خود گھروں پر آکر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2 گارنٹی اسکیمات کا افتتاح بی آر ایس قائدین کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، جنہوں نے عوام سے کہا تھاکہ کانگریس کی گارنٹی اسکیمات کی عمل آوری کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں بے گھر غریب عوام کو مکانات کی فراہمی و دیگر مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی دورِ حکومت میں صحافیوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے 70 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی تھیں، لیکن بی آر ایس حکومت نے بدنیتی سے اس اراضی کے مقدمہ کو 10 سال تک عدالت میں زیر التوا رکھا اور جان بوجھ کر صحافیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں۔

کانگریس کی نئی حکومت بہت جلد صحافیوں کو اراضی ا لاٹمنٹ کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پی سرینواس ریڈی اور تملا ناگیشور راؤ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کھمم کے عوام کا قرض ادا نہیں کرسکتے، جنہوں نے 10 کے منجملہ 9 نشستوں پر کانگریس امیدواروں کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔