کھیل

خواتین باکسنگ ورلڈ چمپئن شپ: نکہت زرین فائنل میں پہنچ گئیں

دفاعی عالمی چیمپئن نکہت زرین اور دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ نیتو گھنگھاس نے جمعرات کو خواتین باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔

نئی دہلی: دفاعی عالمی چیمپئن نکہت زرین اور دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ نیتو گھنگھاس نے جمعرات کو خواتین باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
ویمنس باکسنگ چمپئن شپ: نکہت زرین، لولینا بورگوہین، دوڑ میں سب سے آگے

اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے میں نکہت نے 50 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں کولمبیا کی انگرڈ والینسیا کو 0-5 سے شکست دی۔ نیتو نے 48 کلوگرام کے سیمی فائنل میں قازقستان کی الکوا بالکی بیکووا کو 5-2 سے ہرایا۔

نکہت-نیتو نے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ یقینی بنالیا ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔