سوشیل میڈیا

سال 2023 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دلچسپ و عجیب خبریں

یوں تو دلچسپ خبریں قارئین دلچسپی سے پڑھتے ہی ہیں لیکن بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

یوں تو دلچسپ خبریں قارئین دلچسپی سے پڑھتے ہی ہیں لیکن بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت

ہند ۔ پاک کے بیچ کون سی ’’ سیما‘‘ ہے، امتحانی پرچہ میں سوال؟  طالبعلم کا مزاحیہ جواب وائرل

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کی سرحد سے متعلق امتحان کے ایک سوال پر طالب علم کا مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ راجستھان کے دھول پور ضلع کے ایک سکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد اور اس کی لمبائی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ سوال تھا کہ ’ہندوستان اور پاکستان کے بیچ کون سی سیما (سرحد) ہے، اس کی لمبائی بتائیں۔

لڑکی اسکول بیگ پھینک کر اچانک سڑک کے بیچ لیٹ کر ناچنے لگی ( ویڈیو وائرل

دہلی: آج کل لڑکے اور لڑکیاں ریل بنانے کیلئے اس قدر جنون میں مبتلا ہیں کہ انہیں نہ کسی چیز کا ڈر ہے اور نہ ہی کسی سے شرم آتی ہے۔ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ریل بنانے کے لیے کچھ بھی کرنا شروع کردیتے ہیں۔ پرہجوم میٹرو ہو یا بھیڑ بھرا بازار، وہ کہیں بھی ناچنا شروع کر دیتے ہیں اور کہیں بھی کسی کو چومنا شروع کر دیتے ہیں۔

آگرہ میں مرغیوں کا ٹرک کہر کے باعث حادثہ کا شکار، پھر کیا ہوا؟ (ویڈیو دیکھیں)

آگرہ: ہر مصیبت میں موقع سے فائدہ اٹھانے ہندوستانیوں کی صلاحیت آج اتر پردیش کے آگرہ میں اس وقت پھر ایک بار دکھائی دی، جب گھنے کہر کے باعث ہائی وے پر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ان گاڑیوں میں ایک ایسا ٹرک بھی تھا جو برائیلر مرغیاں (چکن) لے جارہا تھا۔

شادی کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل۔ تیسری جنگ عظیم پنیر پر ہوگی، دلچسپ تبصرے (ویڈیو)

حیدرآباد: دہلی میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے اور دلہن والوں میں جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر مہمانوں کو غصہ آگیا اور شادی کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

بلی کو زندہ جلائے جانے کے مناظر، کمزور دل حضرات نہ دیکھیں

ریاض: پنجرے کے اندر پھنسی بلی کو آگ لگانے کے کلپ نے سعودی شہریوں کے غصے کو بھڑکا دیا جنہوں نے اس غیر انسانی رویہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کا اظہار ہیش ٹیگ سے کیا۔

ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کو مولانا طارق جمیل سے ملوادیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل اور شوہر مفتی انس کے ہمراہ معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔

عالیہ بھٹ کی بھی ڈِیپ فیک ویڈیو وائرل

ممبئی: مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی جانے والی ڈِیپ فیک ویڈیوز اداکاراؤں کے لیے دردِ سر بنتی جا رہی ہیں۔اداکارہ رشمیکا مندنا اور بالی وُڈ کی سپراسٹار کاجول کی قابلِ اعتراض جعلی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اب عالیہ بھٹ کی ڈِیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک نئی فیک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

’میں یہ بمباری بیٹی کے نام کرتا ہوں‘، اسرائیلی میجر کا شرمناک ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک فوجی افسر کو ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے سے قبل یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ دھماکہ میں اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں‘۔

اچھا بھلا ہمارے لڑکے ورلڈ کپ جیت جاتے، مگر وہاں پر پنوتی نے ہروادیا: راہول گاندھی

جئے پور: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہندوستان کی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا ہے۔

مال میں خاتون کی جنسی ہراسانی کا ویڈیو وائرل، پولیس تحقیقات کا آغاز (ویڈیو)

بنگلورو: بنگلورو کے ایک مال میں ایک معمر شخص کی جانب سے نوجوان خاتون کی جنسی ہراسانی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سعودی عرب کی تاریخ میں ایک ایسا قصاص جس نے پوری دنیا کو رُلادیا (ویڈیو)

جدہ: نوجوان محمد بن مرسل سعودی عرب کے شہر نجران کے رہنے والے تھے معمولی سی تلخی کے باعث ان کے ہاتھ سے ان کے ایک خاندانی بھائی کا قتل ہوگیا ،ان کو جیل ہوگئی ،جیل میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد عدالت نے قصاص میں انکی گردن اڑانے کا حکم سنا دیا۔

چلتے جھولے میں لڑکی کے بال پھنس گئے، خوفناک ویڈیو

حیدرآباد: ایک لڑکی نے فیرس وہیل پر سواری کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسے بہت کم معلوم تھا کہ یہ ایک ڈراؤنے خواب میں ختم ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے ایک میلے میں پیش آیا جہاں لڑکی کے بال فیرس وہیل میں پھنس گئے۔

گنیش منڈپ کے روبرو موسیقی پر تھرکتی حجابی لڑکیاں! (منصف کا چشم کشا اداریہ)

حیدرآبادی مسلمان اس بات پر فخر کیا کرتے تھے کہ ان کے ہاں دینداری اور دنیا داری میں ایک توازن برقرار ہے۔ وہ جہاں دین کے احکام پر سختی سے عمل پیرا ہیں وہیں وہ عصری علوم کے حصول میں بھی ملک کے دیگر حصوں میں بسنے والے مسلمانوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

آسمان پر حیریت انگیز قدرتی نظارہ، دیکھنے والے ہوگئے حیران! (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد: قدرت نے اپنے اندر بہت سے اسرار سموئے ہوئے ہیں، جو کبھی کبھی حیران کردیتے ہیں۔ حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آ رہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

ویڈیو: برقع پوش خاتون کو بینک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، سوشیل میڈیا یوزرس برہم

جئے پور: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق راجستھان کے جئے پور میں ایک برقع پوش مسلم خاتون کو بینک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

گوشت کے ٹکڑے نہ ملنے پر شادی کی تقریب کو مہمانوں نے اکھاڑہ بنادیا (دلچسپ ویڈیو)

اسلام آباد : پاکستان میں شادی کی تقریب ریسلنگ کے مقابلے میں بدل گئی۔ یہ واقعہ 24 اگست کو پیش آیا جس میں مہمان مرد ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھے گئے۔

سڑک کنارے پھل بیچنے کے ساتھ ساتھ ماں اپنے بچوں کو پڑھارہی ہے، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: سوشل میڈیا اکثر روزمرہ کی زندگی کے ان پہلوؤں پر توجہ دلاتا ہے جن کے بارے میں شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو نے ایسا ہی کیا، شاید انٹرنیٹ کو اس چیز کی قدر کی یاد دلاتا ہے جسے ہم میں سے بہت سے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ٹیچر نے مسلم طالبعلم کو ہندوساتھیوں سے تھپڑ رسید کروائے، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: اترپردیش کی ایک اسکول ٹیچر کے مسلم طالب علم کو تھپڑ رسید کرنے ہندو طلبہئ کو مبینہ طور پر اکسانے کے ویڈیو کے وائرل ہونے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

دوسری منزل سےگرنے کے باوجود 2سالہ کمسن بچہ کرشماتی طور پر محفوظ (ویڈیو)

کراچی: جسےاللہ رکھے،اسے کون چکھے: پاکستان کے علاقہ بفرزون میں گھرکی دوسری منزل سےگرنے کےباوجود کمسن بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

سریش چاونکے نے چندریان 3 پر مسلمانوں کی سنگباری کا کارٹون پوسٹ کیا

حیدرآباد: نفرت پھیلانے والے بدنام زمانہ ’سدرشن نیوز‘ کے ایڈیٹر سریش چاونکے نے جو مخالف مسلم ریمارکس کرتا رہتا ہے‘ سوشل میڈیا پلاٹ فام ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئیٹر) پر ایک کارٹون پوسٹ کیا ہے۔

کون ہے یہ نورا الجبر جس نے گھڑسواری کے کھیلوں کے ذریعہ عرب ورثہ کو برقراررکھا

ریاض: سعودی گھڑسوار نورا الجبر کو گھوڑوں اور گھڑسواری سے گہرا لگاؤ بہت چھوٹی عمر میں ہی شروع ہوگیا تھا۔ نورا کو خصوصی اسکولوں میں داخل کرایا گیا جہاں اُس نے گھوڑوں کی تربیت اور گھوڑوں کی دیکھ بھال کا تفصیلی مطالعہ کیا۔

ہوٹل کے کھانے میں مرا ہوا چوہا پایا گیا، گاہک چکن کا ٹکرا سمجھ کر کچھ حصہ کھا بھی لیا (ویڈیو)

ممبئی: ایک شخص نے شکایت کی کہ ممبئی کی ایک ریسٹورنٹ میں اس کے کھانے میں مرا ہوا چوہا پایا گیا جس کے بعد پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر اور دو باورچیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اگستیا چوہان کون تھا جو 300 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کے جنون میں زندگی کی بازی ہار گیا؟

نئی دہلی: اگستیا چوہان کون تھا؟ مشہور ہندوستانی یوٹیوبر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائیک چلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

عارف کے بعد ایک اور شخص نے سارس سے دوستی کرلی، ویڈیو وائرل

لکھنؤ: عارف خان گجر اور اترپردیش کے امیٹھی کے رہنے والے سارس کے درمیان دوستی نے ماضی میں کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ اب اس ایپی سوڈ میں یوپی کے ماؤ سے تعلق رکھنے والے سارس اور ایک شخص کی دوستی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا باعث بنا ہوا ہے۔

کمسن لڑکے کوبے لباس اورمذہبی نعرے لگانے پر مجبور کردیاگیا، ویڈیو وائرل

 بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اندورمیں ایک 12 سالہ لڑکے کومبینہ طورپر بے لباس کردیا گیا اور مذہبی نعرے لگانے پر مجبورکیا گیا۔ ایک سینئرپولیس عہدیدارنے آج یہ بات بتائی۔ ملزمین جو نابالغ بھی ہیں اورمتاثرہ سے جان پہچان رکھتے ہیں،انہیں حراست میں لے لیاگیاہے۔

ہمارا مذہب اسلام جانوروں کے ساتھ بھی پیار اور نرمی کا سبق دیتا ہے، امام مسجد کے تاثرات

الجزائر: الجزائر کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران امام کے کندھے پر سکون سے بیٹھی ہوئی بلی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والوں میں مشرق، مغرب، شمال اور جنوب سے تعلق رکھنے والے ہر مذہب، اور قوم کے لوگ شامل ہیں۔

مزید خبروں کے لئے کلک کریں: