حیدرآباد
چندرشیکھرراؤنے کانگریس کو خیرات دی: ہریش راؤ
ہریش راؤ نے کہا کہ وائی ایس راج شیکھرریڈی حکومت کے دوران صرف پی جناردھن ریڈی ہی چندرشیکھرراو کے ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس تب ہی اقتدار میں آئی جب اس نے چندرشیکھرراو کے ساتھ اتحاد کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راؤ نے ریمارک کیا کہ کے چندرشیکھر راو نے کانگریس کو خیرات دی۔ انہوں نے اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراو نے وائی ایس راج شیکھرریڈی کی حکومت سے 14 ماہ میں استعفیٰ دے دیا کیونکہ اُس وقت کی حکومت نے610 جی او پر عمل نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وائی ایس راج شیکھرریڈی حکومت کے دوران صرف پی جناردھن ریڈی ہی چندرشیکھرراو کے ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس تب ہی اقتدار میں آئی جب اس نے چندرشیکھرراو کے ساتھ اتحاد کیا۔
ریونت ریڈی نے اپنے سیاسی کیرئیر کی شروعات اے بی وی پی سے کی، بعد ازاں انہوں نے ٹی آر ایس، ٹی ڈی پی اور کانگریس جیسی پارٹیاں بدلیں۔