شمالی بھارت

ہاردک پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ، گجرات کی عدالت کا اقدام

عدالت نے اپنے احکام مورخہ 2 فروری کے ذریعہ دھرن گادھرا تعلقہ پولیس اسٹیشن کے آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ پٹیل کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے سامنے پیش کریں۔ پولیس اسٹیشن کو یہ احکام 11 فروری کو موصول ہوئے تھے۔

سریندر نگر: گجرات کے ضلع سریندر نگر کی ایک عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رکن اسمبلی ہاردک پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے کیونکہ وہ 2017 کے ایک کیس میں اس کے روبرو حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اس کیس میں ان پر سرکاری احکام کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی

پٹیل نے 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل ضلع کے ایک گاؤں میں سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریر کی تھی۔ دھرن گادھرا کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ڈی ڈی شاہ نے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

عدالت نے اپنے احکام مورخہ 2  فروری کے ذریعہ دھرن گادھرا تعلقہ پولیس اسٹیشن کے آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ پٹیل کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے سامنے پیش کریں۔ پولیس اسٹیشن کو یہ احکام 11  فروری کو موصول ہوئے تھے۔

 12 جنوری 2018 کو ہاردک پٹیل اور ان کے ساتھی ملزم کوشک پٹیل کو ضلع کے موضع ہری پاڑ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے لئے دی گئی اجازت کی شرائط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق دونوں ملزمین نے 26  نومبر 2017 کو اسمبلی انتخابات سے پہلے گاؤں میں ایک جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ انہیں اجازت دے دی گئی تھی لیکن انہوں نے جلسہ میں تقریر کے دوران ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کی مبینہ طورپر خلاف ورزی کی تھی۔