مشرق وسطیٰ

تقریباً 1.4ملین بیرونی عازمین حج کی آمد

جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے حکام نے اعلان کیاہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1.342,351 عازمین پہنچ چکے ہیں۔

جدہ: جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے حکام نے اعلان کیاہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1.342,351 عازمین پہنچ چکے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ فضائی‘بحری اور بری راستوں سے پیر تک پہنچنے والے عازمین کی مذکورہ تعداد کے بعد حکام کی جانب سے اب جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی قریب ہوتی جارہی ہے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلطنت کے باہر کے ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1,280,240 ہوگئی ہے جبکہ لینڈ پورٹس کے ذریعہ آنے والے عازمین کی تعداد57,463 ہے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ سمندری راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد 4648 تک پہنچ گئی ہے۔