شمال مشرق

عصمت ریزی اور قتل کے مجرموں کی سزائے موت کو تریپورہ ہائیکورٹ نے منسوخ کردیا

جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ اور جسٹس ارندم لودھ کی بنچ نے دفاعی درخواست کی سماعت کے بعد گومتی ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فروری-2020 کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے عصمت دری اور قتل کے دو قصورواروں کی موت کی سزاکے نچلی عدالت کے فیصلہ کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ اور جسٹس ارندم لودھ کی بنچ نے دفاعی عرضی کی سماعت کے بعد گومتی ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فروری-2020 کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق 2019 میں گومتی ضلع کے گبورڈی علاقے کی ایک قبائلی لڑکی کی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کے الزام میں پولیس نے کشترائے تریپورہ (31) اور بھنجئے تریوپرہ (29) کو گرفتارکیاتھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دونوں کو جرمانے کے ساتھ سزائے موت سنائی تھی۔ مجرموں نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔