جرائم و حادثات

شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک بزرگ خاتون کی موت

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ کے پاس ورکا پورہ گاؤں میں اجتماعی کھانے کی ایک تقریب کے دوران شہد کی مکھیوں نے خواتین پر حملہ کر دیا، جس سے ایک خاتون کی موت جبکہ چار پانچ خواتین زخمی ہو گئیں۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ کے پاس ورکا پورہ گاؤں میں اجتماعی کھانے کی ایک تقریب کے دوران شہد کی مکھیوں نے خواتین پر حملہ کر دیا، جس سے ایک خاتون کی موت جبکہ چار پانچ خواتین زخمی ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

پولیس ذرائع کے مطابق بھنڈ دیہات تھانہ کے تحت ورکاپورا گاؤں میں ایک مذہبی جگہ کے قریب اجتماعی کھانے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کسی شرارتی شخص نے قریب کے درخت پر شہد کی مکھیوں کے چھتے پر پتھر پھینک دیا۔ اس کے بعد شہد کی مکھیوں نے وہاں موجود بھیڑ پر حملہ کر دیا۔ جس کی زد میں کچھ خواتین بھی آ گئیں۔

حملے میں زخمی چھ خواتین کو علاج کے لئے دیر شام ضلع اسپتال میں لایا گیا۔ رات میں نیت رام نام کی ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی۔ ایک دوسری خاتون اوموتی کی حالت نازک ہے۔ اس کے علاوہ تین چار دیگر خواتین زیر علاج ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی