جرائم و حادثات

بارودی سرنگ کے دھماکہ سے ایک جوان شہید

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں آج ماؤنوازوں کے ذریعے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں آج ماؤنوازوں کے ذریعے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندر راج پی نے بتایا کہ بیجا پور ضلع کے میرتور علاقہ کے تیمینارمیں پولیس کا جوان ماؤنوازوں کے ذریعے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے شہید ہو گیا ہے۔

مسٹر سندر راج پی نے بتایا کہ میر تور تھانہ علاقہ میں واقع چھتیس گڑھ آرم فورس کیمپ ایٹا پال اور تیمینار کیمپ کے درمیان سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے۔

 جس کی حفاظت کے لئے تیمینار کیمپ سے چھتیس گڑھ آرم فورس کا ایک گروپ نکلا تھا اسی دوران صبح اٹیپال کیمپ سے ایک ایک کلو میٹر دور سڑک کے قریب ٹیکری میں ماؤ نوازوں کے ذریعے لگائے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے چھتیس گڑھ آرم فورس 19بٹالین کے واہنی ڈی کمپنی کے اسسٹنٹ معاون کامنڈر وجے یادو شہید ہو گیا ہے۔

شہید جوان کو بھیر گم تھانے میں گارڈ آف آنر دئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

شہید جوان کی جگدل پور دھرم پورا میں واقع درگا مندر کے پاس مستقل رہائش ہے۔ جوان راج پور پوسٹ ہلدی ضلع بلیا اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی