آندھراپردیش
آندھرا پردیش کے ایلورو میں خطرناک سڑک حادثہ۔چار افراد ہلاک
آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے لکشمی نگر میں پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، سڑک پر ٹہرے ہوئے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لڑکے کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔مرنے والوں کی شناخت بھاگیہ شری، کملا دیوی اور نتن کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے کہاکہ مہلوکین کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا۔اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔