مہاراشٹرا

مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

ممبئی این سی بی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈے نے جو ”کروز ڈرگ بسٹ“ رشوت کیس میں ملزم ہے‘ پیر کے دن دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند دن سے اسے اور اس کی بیوی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ممبئی: ممبئی این سی بی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈے نے جو ”کروز ڈرگ بسٹ“ رشوت کیس میں ملزم ہے‘ پیر کے دن دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند دن سے اسے اور اس کی بیوی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

اس نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کمشنر ممبئی پولیس کو لکھے گا اور پروٹیکشن مانگے گا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) ڈرگ بسٹ کیس میں آرین خان کو نہ پھانسنے کے عوض اداکار شاہ رخ خان سے 25کروڑ روپے رشوت مانگنے کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے۔

اس نے 11 مئی کو سمیر وانکھیڈے اور دیگر 4 افراد کے خلاف مبینہ مجرمانہ سازش اور جبری وصولی کی دھمکی کے علاوہ کرپشن ایکٹ کی دفعات کے تحت کیس درج کیا تھا۔ انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اسے اور اس کی بیوی کرانتی ریڈکر کو گزشتہ 4 دن سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر گالیوں والے میسیج بھی آرہے ہیں۔

سمیر وانکھیڈے نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کمشنر ممبئی پولیس کو لکھ کر خصوصی تحفظ مانگے گا۔ ہفتہ اور اتوار کے دن ممبئی میں سی بی آئی عہدیداروں نے اس سے پوچھ تاچھ کی۔ سمیر وانکھیڈے اور دیگر 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر اُس وقت کے ڈپٹی ڈائرکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) گیانیشور سنگھ کی رپورٹ پر درج ہوئی جو خصوصی انکوائری ٹیم کے سربراہ تھے۔

سمیر وانکھیڈے نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر صرف اس وجہ سے درج ہوئی کہ اس نے گیانیشور سنگھ کے خلاف درج فہرست ذاتوں کے کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ گیانیشور سنگھ نے پسماندہ طبقہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے اسے دوران ِ انکوائری ذلیل اور ہراساں کیا تھا۔