حیدرآباد

حیدرآباد: خاتون نے جڑواں بچوں کو آٹھویں منزل سے نیچے پھینک کر خودکشی کرلی

یہ خوفناک واقعہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد کے بنسی لال پیٹ علاقہ میں واقع 2 بیڈروم اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا۔

حیدرآباد: جڑواں شہر سکندرآباد میں ایک خاتون نے اپنے جڑواں بچوں کو اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل سے نیچے پھینکنے کے بعد اسی عمارت سے نیچے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ میں تینوں کی برسرموقع موت ہوگئی۔

یہ خوفناک واقعہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد کے بنسی لال پیٹ علاقہ میں واقع 2 بیڈروم اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا۔

خاتون کی شناخت 21 سالہ سوندریا کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے اپنے ڈیڑھ سالہ جڑواں بچوں نتیا اور نیدرش کو پہلے ملٹی اسٹوری کمپلیکس کی آٹھویں منزل سے نیچے پھینک کر انہیں مار ڈالا اور اس کے بعد اسی عمارت سے خود اس نے بھی نیچے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

خاتون کے والدین اسی عمارت میں مقیم تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر گنیش کی طرف سے مسلسل جہیز کے لئے ہراساں کرنے پر ان کی بیٹی نے انتہائی قدم اٹھایا۔

تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سوندریا کے گھر والوں نے بتایا کہ گنیش مسلسل مزید جہیز کا مطالبہ کر رہا تھا۔ سوندریا 15 دن قبل اپنے والدین کے گھر بھی آئی تھی۔

والدین کی شکایت پر پولیس نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔