حیدرآباد

گھریلو مسائل کیلئے دارالقضاء پنجہ شاہ سے رجوع ہونے کا مشورہ: مولانا جعفر پاشاہ

مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ نے اپنے ایک بیان میں عوام کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے آپسی گھریلو جھگڑوں کو پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں نہ لے جائیں، ایک مرتبہ دارالقضاء، پنجہ شاہ، حیدرآباد سے رجوع ہوکر اپنے معاملات کے حل کیلئے ضرور مشورہ لیں۔

حیدرآباد: مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ نے اپنے ایک بیان میں عوام کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے آپسی گھریلو جھگڑوں کو پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں نہ لے جائیں، ایک مرتبہ دارالقضاء، پنجہ شاہ، حیدرآباد سے رجوع ہوکر اپنے معاملات کے حل کیلئے ضرور مشورہ لیں۔

متعلقہ خبریں
قاضی سید اعجاز اللہ قادری، قاضی گولکنڈہ زون مقرر
قربانی قرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ:مولانا جعفر پاشاہ

کیونکہ یہ دارالقضاء ایک طویل عرصہ سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت بحسن خوبی علماء و مفتیان کی نگرانی میں باریک بینی سے معاملات کا حل معمولی خرچ پر تلاش کرتا ہے۔

مولانا نے کہا کہ یہ دارالقضاء تقریباً 50 سال سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ دارالقضاء ہذا سے اب تک کئی مسائل حل ہوچکے ہیں۔ اس دارالقضاء کے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی قاضی شریعت ہیں۔

دارالقضاء کے اوقات 2 بجے دوپہر تا شام 6 بجے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9000001024 یا 8897869307 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔