حیدرآباد

تلنگانہ میں مسلسل سردی کی شدت میں اضافہ

مسلسل چار دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں واحد عدد درجہ حرارت یکارڈ کیا جارہا ہے۔ بالخصوص عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت شدید طورپرمتاثر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ریاست میں درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ ہورہی ہے۔سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 اس کے علاوہ مسلسل چار دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں واحد عدد درجہ حرارت یکارڈ کیا جارہا ہے۔ بالخصوص عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت شدید طورپرمتاثر ہے۔ سنگاریڈی ضلع کے نیالکل میں درجہ حرارت 7.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ضلع سدی پیٹ کے انگڈی کشتاپور میں اقل ترین درجہ حرارت 9.1 ڈگری، ضلع میدک کے کوڈی پلی میں 10 ڈگری،کومرم بھیم ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 6.5 ڈگری، عادل آباد میں 6.5 ڈگری، نرمل ضلع میں 9 ڈگری اور منچریال ضلع میں 9.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سوریہ پیٹ ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت جو 21ڈگری سلسیس تھا گھٹ کر 12ڈگری سلسیس ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت معمول پر درج کیاجارہا ہے۔

 تاہم رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ سردی کی وجہ سے ضعیف افراداور بچے مشکلات کا شکار ہیں۔ صبح 10 بجے تک سردی کے اثر کے باعث وہ روزمرہ کے کاموں میں تاخیر سے جا رہے ہیں۔